پاکستان چھوڑنے سے قبل عامر لیاقت کی دانیہ کو بڑی پیشکش

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان چھوڑنے سے قبل عامر لیاقت کی دانیہ کو بڑی پیشکش کردی ہے۔ اپنے سوشل میڈیا پیغام میں ایم این اے عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ دانیہ اگر واپس آجاتی ہیں تو میں ملک نہیں چھوڑوں گا۔ ان کا کہنا ہے کہ میں اب یہاں نہیں رکوں گا، تھوڑا ٹائم مجھے لگے گا کیونکہ میں نے اپنے بچوں کے لئے بینک بیلنس چھوڑ کرجانا ہے، گھر اور گاڑی کا سودا کرنا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ میں اب پاکستان سے جارہا ہوں، آپ لوگوں سے اتنی درخواست ہے کہ مجھے چاہتے ہوں یا نہ آپ کی محبت دو دن تک ملک میں یہ ٹرینڈ چل رہا ہے، ڈونٹ گو عامر بھائی مگر عامر بھائی اب جارہے ہیں ،اس لئے کیونکہ ان کا دل بہت دکھا ہے۔عامر لیاقت نے کہا کہ ان کے 24 سال اور آپ لوگوں کا سلوک، آپ نے ان پر میمز بنائیں، عامر بھائی کے ساتھ زیادتی کی ،ان کا مذاق اڑایا اور کردار کشی بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ آپ بہت ساری ایسی باتیں کہتے رہے جو نامناسب تھیں میں ہنس کے ٹالتا رہا اور ہس کے سہتا رہا۔چند روز قبل ایم این اے عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ اب میں گمنامی کی زندگی گزارنا چاہتا ہوں، اپنے ایک بیان میں عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ میں سلمان خان کے ایک تھا ٹائیگر کی طرح روپوش ہو جاؤں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ حج کے وقت جب میں نکلوں گا تو پھر اس کے بعد میں واپس پاکستان نہیں آؤں گا۔ انہوں نے کہا تھا کہ جب تک میں اسمبلی کا ممبر ہو تب تک اسمبلی اجلاس میں آیا کروگا لیکن میں کہاں جا رہا ہو ، یہ میں کسی کو نہیں بتا رہا،اب میں گمنامی کی زندگی گزارنا چاہتا ہوں۔چند روز قبل عامر لیاقت حسین نے پاکستان چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں عامر لیاقت حسین نے کہا تھا کہ جلد اپنا آخری بیان جاری کروں گا، اس کے بعد ہمیشہ کیلئے پاکستان چھوڑ دوں گا۔ عامر لیاقت حسین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بھی اپنے بچوں کے نام جاری ایک پیغام جاری کیا، اس پیغام میں بھی انہوں نے پاکستان چھوڑنے کی بات کی تھی۔

اپنے پیغام میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میرے بچوں تم اب بڑے ہو چکے، دعا لمز جیسے ادارے سے علم حاصل کر کے اعلٰی مقام حاصل کرے گی، جبکہ احمد ایک عظیم انجینئر بنے گا۔ تمارا والد معصوم ہے، لیکن تم دونوں نے نہ کبھی پہلے اس بات پر یقین کیا، نہ آئندہ کرو گے، اور اس کی وجہ سوشل میڈیا ہے۔ عامر لیاقت حسین نے کہا کہ وہ مقروض ہیں، ان کے پاس پیسے نہیں ہیں، جلد وہ یہ قرض اتار کے پاکستان چھوڑ دیں گے۔ اپنی پہلی اہلیہ سے متعلق انہوں نے کہا کہ وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ اپنے بچوں کی والدہ کو طلاق نہیں دی، وہ اب بھی میری اہلیہ ہے۔

Recent Posts

بلوچستان: کوہلو میں دوبارہ پولنگ کے دوران ڈیوٹی نہ کرنے پر 28 لیویز اہلکار برطرف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کوہلو میں صوبائی اسمبلی کے حلقے پی بی 9…

7 mins ago

پختونخوا میں بارشیں جاری، گندم کی فصلیں بری طرح متاثر

پشاور(قدرت روزنامہ)صوبہ خیبر پختونخوا میں بارشیں مسلسل جاری ہیں، جس کی وجہ سے گندم کی…

11 mins ago

PSOکا مالی سال 2024کے9ماہ میں 13.4ارب روپے کا منافع

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کی صف اول کی انرجی کمپنی پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے…

20 mins ago

وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو ’برصغیر‘ کا مسئلہ قرار دے دیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم نے ہردیک پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر…

26 mins ago

فخرزمان میچ فنش نہ کرنے پر کف افسوس ملنے لگے

لاہور(قدرت روزنامہ)فخرزمان میچ فنش نہ کرنے پر کف افسوس ملنے لگے، ان کا کہنا ہے…

35 mins ago

ہیڈ کوچ اظہر محمود نے شکست میں بھی مثبت پہلو تلاش کرلیے

لاہور(قدرت روزنامہ)ہیڈ کوچ اظہر محمود نے چوتھے ٹی 20 میچ میں قومی ٹیم کی شکست…

42 mins ago