اہل علاقہ نے کروڑوں روپے کی ترقیاتی سکیمیں مکمل کرانے پر میاں اسلم اقبال کا شکریہ ادا کیا . صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے . عوامی خدمت کی سیاست کی بدولت پارٹی کی جڑیں عوام میں گہری ہورہی ہیں . میاں اسلم اقبال کا مزید کہنا تھا کہ نئے ساتھیوں کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں عوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا . . .
(قدرت روزنامہ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی ن لیگ کے سابق کونسلر مشتاق احمد کی رہائش گاہ بسطامی روڈ جناح کالونی آمد، سابق ن لیگی کونسلر کی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت جبکہ میاں اسلم اقبال کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا .
ن لیگی سابق کونسلر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروا کر عوام کے دل جیت لئے ہیں .
متعلقہ خبریں