رہنماء پیپلزپارٹی خورشید کا آئندہ الیکشن میں گرینڈ الائنس بنانے کا عندیہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء خورشید نے آئندہ الیکشن میں گرینڈ الائنس بنانے کا عندیہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کی بڑی سازش ہے تو ہمیں بھی مل کر الیکشن لڑنا ہوگا، اگلاالیکشن آسان نہیں ہوگا لوگ کفن باندھ کر نکلیں گے، پاکستان کے خلاف 40سال قبل سازش کیلئے عمران خان کو تیار کیا گیا۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی حکومت الیکشن میں جانے کیلئے تیار ہے،ہم حکومت لے کر احسان کیا اب ختم کی جاتی ہے تو ہمارے اوپر احسان ہوگا، ہم نے آئینی طریقے سے عمران خان کو نکالا، ملکی مسائل کا تمام وزن اپنے اوپر لیا،غیرآئینی راستہ اس لیے نہیں اپنایا کہ لوگ کہیں گے غیرآئینی طریقے سے حکومت ہٹائی گئی،اگر ہمیں اقتدار کا شوق ہوتا تو تین سال تک عمران خان کو میثاق معیشت کا نہیں کہتے۔

انہوں نے کہا کہ ایک بات پر کلیئر ہوں کہ پاکستان کے خلاف بڑی سازش تیار کی جارہی ہے، پاکستان کو ایسی کھائی میں دھکیلا جا رہا ہے جہاں اندھیرا ہی اندھیرا ہے، سازش تھی کہ عوام کو اتنا بھوکا کرکے مارو کہ کھانے کو کچھ نہ ملے،پاکستان کے خلاف یہ سازش 40سال پہلے کی گئی، پاکستان کے خلاف سازش کے تحت عمران خان کو تیار کیا گیا، ہم نے حکومت اس لیے لی کہ ہمارا حال بھی سری لنکا جیسا نہ ہوجائے۔
حکومت اگر اب ختم ہوتی ہے تو 90دن میں الیکشن کرانا بھی ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کہا عمران خان کو وقت پورا کرنے دیا جائے خود ڈوب جائے گا۔مگر عوام، میڈیا سمیت سب نے مجبور کیا کہ اپوزیشن عوام کو مروا رہی ہے۔ہمیں کہا گیا کہ اگر عمران رہا تو اپوزیشن بھی ذمہ دار ہوگی۔ایک بات سن لو عمران خان کبھی ہیرو نہیں بنے گا، یہ سب عارضی کھیل ہے جب عمران خان الیکشن میں جائے گا تو سب پتا چل جائے گا، صدارتی نظام کسی صورت نہیں آئے گا۔ایک ہی طریقہ ہے مارشل لاء لگاؤ اور صدارتی نظام آجائے گا۔

Recent Posts

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج خشک اور گرم رہے گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج خشک جبکہ وسطی اور جنوبی…

3 mins ago

عشق مرشدکی آخری قسط کے پریمیئرپراداکارہ دُر ِفشاں سلیم نےمداحوں کو حیران کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشہور پاکستانی ڈرامے عشق مرشد کی آخری قسط کے پریمیئر میں محبت…

13 mins ago

‘2 لاکھ مریضوں کو گھر کی دہلیز پر دوائیں ملیں گی’، وزیر اعلیٰ پنجاب نے پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبےمیں فری میڈیسن ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ کا…

32 mins ago

وفاقی حکومت کا کسانوں سے 18 لاکھ ٹن گندم پاسکو کے تحت خریدنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے کسانوں سے 18 لاکھ ٹن گندم پاسکو کے تحت…

50 mins ago

چمن میں پرامن مظاہرین پر حملہ، سیکورٹی اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا…

1 hour ago

حقوق کی بات کرنے پر غدار کہا جاتا ہے، ہم نے کبھی پاکستان مردہ باد کا نعرہ نہیں لگایا، محمود خان اچکزئی

لاہور /کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان…

1 hour ago