مقامی حکومت میں خواتین کو 50 فیصد نمائندگی دی جائے، عورت فاؤنڈیشن

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) ملک بھر میں خواتین اور بچوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم عورت فاؤنڈیشن نے حکومت اور سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کے نظام میں عورتوں کو براہ راست 50فیصد نمائندگی کا حق دیا جائے شہریوں کے بنیادی مسائل حل ہوسکیں، بلوچستان میں لوکل گورنمنٹ الیکشن میں خواتین کی نمائندگی کی عوامی مہم کا آغاز جذبہ کے پیلٹ فارم سے کردیا گیا ہے . ان خیالات کا اظہار کوئٹہ پریس کلب میں عورت فاؤنڈیشن سے وابستہ خواتین یاسمین مغل اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ عورت فاؤنڈیشن نے ساوتھ ایشیا پارٹنرشپ پاکستان کے تعاون سے لوکل گورنمنٹ الیکشن میں خواتین کی نمائندگی کی عوامی مہم کا غاز کر دیاہے عورت فاؤنڈیشن اور اس سے وابستہ تنظیمیں پاکستان کے دیہی علاقوں میں بسنے والے غریب افراد، خواتین، اقلیتیں، خواجہ سرا اور افراد باہم معذوری کے حقوق کے لئے اپنے نیشنل پروگرام جمہوریت اور بااختیار عورت (جذبہ)کے تحت کام کر رہے ہیں .

جس کا مقصد پاکستان میں خواتین کو سیاسی عمل میں شمولیت کے حوالے سے آگاہی پہنچانا اور ساتھ ہی ساتھ خواتین کی سیاسی عمل میں شرکت کو یقینی بنانا شامل ہے . اس پروگرام کے تحت خواتین میں صنفی برابری، خواتین کے حقوق پر شعور ابھارنا اور سیاسی عمل میں عورتوں کے با مقصد کردار کی ترویج کرنا ہے . جذبہ پروگرام پاکستان کے 25اضلاع اور بلوچستان کے 4اضلاع میں چل رہا ہے . جذبہ پروگرام مساوات، پرامن بقا ئے باہمی جمہوریت، جمہوری اور مظبوط حکومت اور انصاف کے اصولوں پر مبنی معاشرے کی تشکیل کے لیے کوشاں ہے . خواتین کے حقوق اور ان کے لئے اٹھائے جانے والے مثبت اقدامات کو جذبہ پرواگرام سراہاتا ہے . اس پریس کانفرنس کے ذریعے مقامی حکومتوں کی خواتین نمائندوں کے نیٹ ورک (WLG) اور جذبہ پروگرام نے بلوچستان میں ہونے والے مقامی حکومتوں کے انتخابات میں خواتین کی نمائندگی کی عوامی مہم کا آغاز کیا . یہ مہم بلوچستان کے منتخب اضلاع میں اپنی سرگرمیاں کریں گی .

. .

متعلقہ خبریں