ہم فریش مینڈیٹ کے حامی ہیں، خالد مقبول صدیقی

کراچی(قدرت روزنامہ)ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت کو عوام کی عدالت میں جانے کا اختیار ہے اور ہم بھی ہم فریش مینڈیٹ کے حامی ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ کے باہر خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی مدت 17 اگست 2023 تک ہے لیکن اگر وقت کی حکومت چاہیے تو قبل از وقت انتخابات بھی کراسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جلسے جلوسوں سے کمزور حکومتوں پر دباؤ پڑتا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ اپنی سیاست کے لیے ملک  معاشی بحران میں نہیں دھکیلنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات عالمی منڈی کی وجہ سے متاثر ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ ان ڈائریکٹ کے بجائے ڈائریکٹ ٹیکس لگایا جائے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مؤقف ہے کہ ایسے پالیسی اختیار کی جائے جس سے ملک معیشت اور غریب متاثر نا ہو۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان پپلز پارٹی کے ساتھ معاہدہ قانونی حیثیت نہیں رکھتا ایک سوشل کنٹریکٹ ہے اور اس پر عمل درآمد ہم دونوں کی ذمہ داری ہے۔

Recent Posts

پی بی 39 کوئٹہ 2 کے نامزد امیدواران سے انتخابی اخراجات کی تفصیل طلب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)ریٹرنگ آفیسر حلقہ پی بی-39 کوئٹہ 2کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹس…

2 mins ago

بلوچستان میں 10 مئی سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہوگا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں 10 مئی سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے…

5 mins ago

عبیداللہ گورگیج نے پارلیمانی سیکرٹری کا عہدہ قبول کرنے سے معذرت کرلی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سردار عبیداللہ گورگیج نے پارلیمانی سیکرٹری کا…

13 mins ago

بلوچستان میں قیام امن کیلئے مذاکرات سے انکار ممکن نہیں، صدر مملکت آصف زرداری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صدر مملکت پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قیام امن…

16 mins ago

ایرانی تیل اسمگلنگ سے متعلق لسٹ میں اسد اللہ بلوچ کا نام شامل کرنا الزام تراشی ہے، بی این پی عوامی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی) کے مرکزی ترجمان نے اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ…

21 mins ago

بلوچستان میں وزرا اپنے فرنٹ مینوں کے ذریعے من پسند تعیناتیاں کررہے ہیں، ینگ ڈاکٹرز

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان ڈاکٹر صبور کاکڑ نے اپنے بیان میں کہا…

26 mins ago