ہم فریش مینڈیٹ کے حامی ہیں، خالد مقبول صدیقی

کراچی(قدرت روزنامہ)ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت کو عوام کی عدالت میں جانے کا اختیار ہے اور ہم بھی ہم فریش مینڈیٹ کے حامی ہیں .

سندھ ہائی کورٹ کے باہر خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی مدت 17 اگست 2023 تک ہے لیکن اگر وقت کی حکومت چاہیے تو قبل از وقت انتخابات بھی کراسکتی ہے .

انہوں نے کہا کہ جلسے جلوسوں سے کمزور حکومتوں پر دباؤ پڑتا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ اپنی سیاست کے لیے ملک  معاشی بحران میں نہیں دھکیلنا چاہیے .

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات عالمی منڈی کی وجہ سے متاثر ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ ان ڈائریکٹ کے بجائے ڈائریکٹ ٹیکس لگایا جائے .

 انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مؤقف ہے کہ ایسے پالیسی اختیار کی جائے جس سے ملک معیشت اور غریب متاثر نا ہو .

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان پپلز پارٹی کے ساتھ معاہدہ قانونی حیثیت نہیں رکھتا ایک سوشل کنٹریکٹ ہے اور اس پر عمل درآمد ہم دونوں کی ذمہ داری ہے .

. .

متعلقہ خبریں