پولیس ترجمان کے مطابق مشتاق دستی کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی، واقعے کا مقدمہ درج کیا جارہا ہے . پولیس کے مطابق مشتاق دستی زمین کے تنازع پر پنچائت کے لئے گئے تھے جہاں انہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا . دوسری جانب انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس پنجاب نے آر پی او ڈی جی خان سے قتل کے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے . آئی جی نے ملزمان کو جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے . . .
(قدرت روزنامہ)پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے بھائی مشتاق دستی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، آئی جی پنجاب نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے .
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ مظفر گڑھ میں تھرمل بائی پاس کے قریب پیش آیا، جبکہ جمشید دستی کے بھائی کے قتل کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا .
متعلقہ خبریں