عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سمیت عدالتوں نے کہا کہ نیب کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ، چیئرمین نیب کو اپنی حرکتوں کو پتا نہیں ؟ وقت دور نہیں جب چیئرمین نیب کو بھی بہت کچھ فیس کرنا پڑے گا،چیئرمین نیب کےپاس واپسی کاراستہ نہیں،ہم دھمکیاں دینے والوں میں سے نہیں ہیں ، ہمارے بارے میں جھوٹے حقائق بنا کر میڈیا ٹرائل کیا جاتا ہے، وہ درست ہے ؟میں نے تو حقائق بیان کیے ہیں ، ابھی تو پورے حقائق بتائے نہیں صرف ہنٹ دیا ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان جسطرح صادق اور امین ڈیکلئیر ہوئے سب کو پتہ ہے ،بابا رحمتے بار بار نہیں ملے گا ،عوام کو پتہ ہےاس وقت سب سے بڑاڈاکو وزیراعظم ہے،عمران خان کانام میڈیا پر پابندیاں لگانے والے ڈکٹیٹرز کی فہرست میں شامل ہے،تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے لوگ عمران نیازی کو امت مسلمہ کا لیڈر کہتے ہیں لیکن حیثیت یہ ہے کہ سلامتی کونسل میں جہاں ہم افغانستان میں سٹیک ہولڈرز بھی ہیں، ہمیں بلایا تک نہیں جاتا لیکن عمران صاحب کو فکر یہ ہے کہ شہباز شریف باہر کیوں ہیں؟ . . .
لاہور(قدرت روزنامہ)رکن پنجاب اسمبلی اورمسلم لیگ ن کی صوبائی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ آٹاچوری،چینی چوری،رنگ روڈسکینڈل،خسرو بختیار،عامر کیانی،مالم جبہ کیس چئیرمین نیب کونظرنہیں آتے، چیئرمین نیب چہرا دیکھ کر کیس چلاتے ہیں، جس کا چہرا اچھا لگے اسے چھوڑ دیتے ہیں،عمران خان کی شان میں گستاخی پر اداروں کو مخالفین کے خلاف استعمال کیاجا رہا ہے، چیئرمین نیب کےپاس واپسی کاراستہ نہیں، انہیں بھی بہت کچھ فیس کرنا پڑے گا .
ماڈل ٹاؤن میں عطاءاللہ تارڑ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ چئیرمین نیب صاحب آپ کے فیس اور کیس کی تھیوری بڑی اچھی طرح کھل چکی ہے ،آپ کیس نہیں فیس دیکھتےہیں لیکن وہ وقت دور نہیں جب آپ کے اس فیس کو بہت کچھ فیس کرنا پڑےگا کیونکہ آپ کے بھی ہاتھ دھلے ہوئے نہیں ہیں، تاریخ میں آپکا نام لکھا جائیگا آپ کیسے کیسے استعمال ہوئے؟رنگ روڈ جو ابھی بنی نہیں، اربوں روپے کی دیہاڑی لگانے والوں کے فیس نظر نہیں آتے،چئیرمین نیب سے پوچھنا چاہتی ہوں عامر کیانی کا فیس آپ کو بہت پسند ہے ،ندیم بابر کو کونسی نماز قضا ہونے پر نکالا گیا؟جہانگیرترین اور بیٹے کیخلاف منی لانڈرنگ کی ایف آئی آر درج کرنے کے بعد ایف آئی اے نےکہا گرفتاری کی ضرورت نہیں لیکن شہباز شریف کیخلاف ہر حربہ استعمال کیا، عقوبت خانوں میں رکھا، بیٹیوں تک کو طلب کیا گیا لیکن ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی،چئیرمین نیب صاحب آپ کی یہ حرکتیں آپ کو آپ کے مقام سے اور گرا رہی ہیں، آپ گر رہے ہیں آپ گرنے والے ہیں .
متعلقہ خبریں