آئی جی اسلام آباد تبدیل،اکبر ناصر خان نئے پولیس چیف تعینات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آئی جی اسلام آباد تبدیل،اکبر ناصر خان نئے پولیس چیف تعینات۔مییڈیا رپورٹس کے مطابق آئی جی اسلام آبادپولیس احسن یونس کو تبدیل کر دیا گیا،تبدیلی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر اکبر ناصر خان نئے آئی جی اسلام آباد ہوں گے۔
اکبر ناصر خان نیشنل کاﺅنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔دوسری جانب ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد پولیس محمد فیصل کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے اور ان کی خدمات پنجاب کے حوالے کر دی گئی ہیں۔سابق آئی جی اسلام آباد پولیس احسن یونس کی خدمات بھی پنجاب کے حوالے کر دی گئی ہیں جبکہ گریڈ 19 کے افسران سہیل ظفر چٹھہ اور یاسر آفریدی کی خدمات بھی وفاق کے سپرد کر دی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ دسمبر 2021 میں قاضی جمیل الرحمان کو ان کے عہدے سے ہٹا کر احسن یونس کو آئی جی اسلام آباد تعینات کیا گیا تھا۔چند روز قبل خیبرپختونخوا حکومت میں تعینات 20 گریڈ کے ڈی آئی جی ہمایوں بشیر تارڑ کا تبادلہ کرکے ان کی خدمات ایف آئی اے کے سپرد کردی گئی تھیں ، پنجاب حکومت میں خدمات سرانجام دینے والے گریڈ 19 کے چوہدری محمد علی رندھاوا کا تبادلہ کرکے ان کی خدمات وزیراعظم آفس کے سپرد کی گئی تھیں۔
اس کے علاوہ گلگت بلتستان حکومت میں تعینات گریڈ 19 کے سُمیر احمد سید کا بھی تبادلہ کرکے ان کی خدمات وزیراعظم آفس کے سپرد کی گئی تھیں جب کہ سیکشن افسر وفاقی تعلیم ڈویژن وسیم احمد کا تبادلہ کرکے انہیں وزیراعظم آفس میں ڈپٹی سیکرٹری تعینات کی گیا تھا ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے ان تام تقرروتبادلوں کے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیے گئے تھے۔ خیال رہے کہ شہباز شریف کے وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد اہم سرکاری عہدوں پر تعیناتیوں کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

Recent Posts

ملک میں گاڑیوں کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آٹو موبائل کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی…

2 hours ago

جے یو آئی کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں ملی

کراچی (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں…

2 hours ago

موبائل سمز بلاک کرنے کیلیے ایف بی آر کے مراسلے کا جائزہ لیکر فیصلہ کرینگے، پی ٹی اے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی طرف…

2 hours ago

گندم کی خریداری، حافظ نعیم کا وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب کے گھیراؤ کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی نے گندم کی خریداری نہ کیے جانے کے خلاف تحریک چلانے…

2 hours ago

ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی، 17.3 فیصد ہوگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں گزشتہ ماہ اپریل کے دوران مہنگائی میں اضافے کی شرح…

3 hours ago

پاکستان کسی غیر ملکی حکومت کو اڈے فراہم نہیں کرے گا، دفتر خارجہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی ملک کے خلاف…

3 hours ago