سعود شفقت چیمہ کو گہرے پانی میں ڈوبتا چھوڑ کر چلے گئے تھے

لاہور (قدرت روزنامہ) نوے کی دہائی میں فلموں میں بطور ولن جلوہ گر ہونے والے شفقت چیمہ نے ایک ایسے واقعے کا ذکرکیا ہے جس میں ان کی جان جاتے جاتے رہ گئی . انھوںنے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران اداکار سعود انھیں پانی میں ڈوبتا ہوا چھوڑ کر چلے گئے تھے .

شفقت چیمہ نے بتایا کہ وہ اور سعود شوٹنگ کے دوران گہرے پانی میں چلے گئے تھے . پانی وہاں دس سے بارہ فٹ گہرا تھا . مجھے تیرنا نہیں آتا تھا لیکن سعود تیرنا جانتاتھا . میں نے اسے کہا میں ڈوب رہا ہوں مجھے بچا لو . لیکن سعود نے مجھے ایک طرف دھکا دیا اور خود تیرتا ہوا وہاں سے چلا گیا . شفقت چیمہ نے بتایا کہ ان کے بھائی ندیم چیمہ ڈائریکٹر تھے وہ بھی تیرنا نہیں جانتے تھے وہ میری حالت دیکھ کر پانی میں کود گئے . ہم دونوں کو کسی فرشتے نے بچایا . اس کے بعد ہماری حالت غیر ہوچکی تھی . یہ واقعہ سناتے ہوئے شفقت چیمہ کی آنکھوںمیں آنسو آگئے . . .

متعلقہ خبریں