22سال کی عمرمیں میری طلاق ہوئی تھی ،میں اپنے بچوں کے ساتھ رہتی ہوں ۔۔۔خواتین سیاست دانوں کی افسردہ کردینے والی داستان

(قدرت روزنامہ)پاکستانی خواتین سیاستدان سیاسی فیلڈ میں تومشہورہیں ہی لیکن ٹی وی پربھی یہ خواتین توجہ حاصل کرلیتی ہیں . چاہے ٹاک شوز ہوںیاپھرٹی وی پروگرامز،خواتین سیاست دان ہرلمحے موجودہوتی ہیں اورساتھ ہی ساتھ اپنی جماعت کابھی دفاع کرتی ہیں .

آج ہم آپ کوبتائیں گے کہ ان خواتین سیاستد انوں کی زندگی میں طلاق نے ان کی زندگی پرکیسااثرڈالا . (عظمیٰ بخاری)پی ایم ایل این کی رہنما عظمیٰ بخاری کاشمار ن لیگ کی فعال اورسینئررہنمائو ں میں ہوتاہے لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ عظمیٰ بخاری کی شادی کامیاب نہیں ہوسکی طلاق کے بعد وہ اپنی زندگی کے مقصد میں کامیاب ہیں . عظمیٰ بخاری نے ایک انٹرویومیں انکشاف کیاتھاکہ میں نے اپنی طرف سے رشتہ بچانے کی بہت کوشش کی مگر دوسری طرف سے کوئی عمل نہیں کیاگیا . میں 22سال کی تھی میری بیٹی نومولود تھی اوراسے موشن لگے تھے میں نے شوہر سے دوائی لانے کوکہاجس پروہ کہتے تھے کہ کوئی بات نہیں ٹھیک ہوجائے گی . میرے شوہرنے مطالبہ بھی کیاتھاکہ اپنے باپ سے معافی منگوائوجوکہ میں نے دلوائی ،شوہرکے مطالبے پربرقع بھی پہنتی تھی جب میں اپنے والدکے گھرآگئی توشوہرنے والد کوفون کرکے کہاکہ تمہاری بیٹی اپنے بیگ میں میرے پیسے لائی ہے میں ایسے بندے کے ساتھ نہیں رہ سکتی تھی ،حالانکہ میں نے یہ رشتہ نبھانے کی بہت کوشش کی تھی جب کہ اس وقت عظمیٰ بخاری کامیابی کے ساتھ سیاست میں اپناکرداراداکررہی ہیں . (حناپرویز بٹ)حنا پرویز بٹ سوشل میڈیا پر کافی چرچے میں رہتی ہیں، پاکستان مسلم ن کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ کا تعلق پنجاب سے ہے . حنا ٹوئیٹر پر کافی متحرک رہتی ہیں جبکہ وہ اپنے پارٹی کے موقف کو رکھنے میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں . پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما جنابٹ 1982 میں پیدا ہوئی ہیں جبکہ اس وقت حنا کی عمر39 سال ہے . حنا ویسے تو ثمر حیات کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں مگر یہ شادی زیادہ سال چل نہ سکی اور طلاق پر اختتام پزیر ہوگئی . اس شادی سے حنا کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام محمد شیخ ہے . حنا کا کہنا ہے کہ ن اب بھی زندگی اچھی گزار رہی ہوں، وہ اس وقت اپنے شوق یعنی سیاست پر توجہ دئیے ہوئے ہیں . (کشمالہ طارق)کشمالہ طارق پاکستانی سیاست میں کافی اہمیت رکھتی ہیں ،خواتین کے حقوق کے لیے لڑتی کشمالہ طارق نے کئی موقعوں پرمیڈیاکی توجہ حاصل کی ہے . 1972میں پیداہونے والی کشمالہ طارق پنجاب یونیورسٹی میں 1995کے دورمیں یوتھ ایکٹیوسٹ تھیں . جبکہ کشمالہ طارق راشد خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی تھیں تاہم دونوں کی راہیں طلاق پرآکرجداہوگئی تھیں ،کشمالہ طارق کی پہلی شادی اسے انہیں ایک بیٹاہے جس کانام ازلان ہے . واضح رہے کہ کشمالہ طارق بزنس مین وقاص خان کے ساتھ گزشہ سال رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی تھیں . . .

متعلقہ خبریں