پاک فوج کی جانب سے ملک بھر میں ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپس کا قیام

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاک فوج کی جانب سے ملک بھر میں ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لئے کیمپس قائم کردیئے گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے ملک بھر میں 27 ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپس قائم کردیئے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپ کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، بدین اور دادو سمیت تھر اور چولستان کے صحرائی علاقوں میں قائم کیے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امدادی مراکز میں پاک فوج کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس علاج معالجے کی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پنجاب کےمختلف شہروں میں بھی ریلیف سینٹرز نے کام کرنا شروع کردیا ہے جبکہ پاک فوج کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس متاثرین کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہیٹ اسٹروک کے متاثرین کو ضروری طبی سہولیات اور ادویات فراہم کی جارہی ہیں اسکے علاوہ ہیضے اور گرمی کی شدت کے متاثرین کا ان مراکز میں علا ج معالجہ کیا جارہا ہے۔

Recent Posts

“پاکستان نے بھی چوڑیاں نہیں پہنی ہیں”، بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر فاروق عبداللہ کا رد عمل آ گیا ، ویڈیو دیکھیں

سری نگر(قدرت روزنامہ)جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق…

58 mins ago

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے زہر اگل دیا ، خصوصی انٹرویو میں کیا کہا ؟ جانیے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت کےوزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے ایک بار…

1 hour ago

گندم اسکینڈل، کسانوں کا 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)کسان اتحاد نے 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین…

1 hour ago

خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ)ڈیری پراڈکٹس کے تاجروں نے خشک دودھ کی درآمد پرمکمل پابندی یا اس پرامپورٹ…

1 hour ago

جنوبی برازیل میں سیلاب، مٹی کے تودے گرنے سے 66 افراد ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جنوبی برازیل میں حکام لوگوں کو سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے…

1 hour ago

مجھے نشہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، آسٹریلین نائب وزیر کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلین رکن اسمبلی اور نائب وزیر بریٹینی لاؤگا نے دعویٰ کیا ہے…

2 hours ago