مسلسل 3 ہفتوں کی اونچی اڑان کے بعد ڈالر سستا ہو گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلسل 3 ہفتوں کی اونچی اڑان کے بعد ڈالر سستا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز ملک بھر میں انٹربینک کرنسی مارکیٹ بند رہی، جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی۔ رواں ماہ کے دوران مسلسل بدترین تنزلی کے بعد ہفتے کے روز پہلی مرتبہ پاکستانی روپے کی قدر میں کچھ بہتری میں آئی، 50 پیسے کی کمی سے امریکی ڈالر کی قیمت 200 روپے 50 پیسے ہو گئی۔
واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز انٹربینک میں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈالر کی قیمت 200 روپے کی سطح کو چھو گئی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ موجودہ حکومت کے قیام سے لے کر اب تک ڈالر کی انٹربینک قیمت میں 17 روپے سے زائد کا اضافہ ہوچکا ہے۔

رواں ہفتے کے دوران ایک موقع پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ہوشربا 204 روپے کی سطح کو بھی عبور کر گئی تھی۔

دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق موجودہ حکومت میں ڈالر ہر روز اوسط 57 پیسے مہنگا ہوا، شہباز حکومت کے 40 روز میں ڈالر 17 روپے 7 پیسے مہنگا ہونے سے ملکی قرضوں کے حجم میں 1700 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہو چکا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں5.65روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 194.50روپے سے بڑھ کر200روپے اور قیمت فروخت194.60روپے سے بڑھ کر 200.25روپے پر جا پہنچی اسی طرح 5روپے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 194.50روپے سے بڑھ کر200روپے اور قیمت فروخت195.50روپے سے بڑھ کر200.50روپے ہو گئی ۔
اسی طرح10.50روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 236روپے سے بڑھ کر247روپے اور قیمت فروخت239.50روپے سے بڑھ کر250روپے پر جا پہنچی۔

Recent Posts

وفاقی وزیرداخلہ کا اووربلنگ، بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کے لیے…

20 mins ago

چیمپئینز ٹرافی 2025؛ بھارتی ٹیم آمد سے متعلق بی سی سی آئی صدر کا بیان آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025…

26 mins ago

اسٹاک مارکیٹ میں 72 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ، ڈالر اور سونا مہنگا

کراچی(قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی 50 رکنی تجارتی وفد کی پاکستان آمد کے بعد دونوں ممالک…

29 mins ago

کیوبا میں کینیڈین شہری کی موت، اہلخانہ کو کسی اور کی لاش موصول

کیوبیک(قدرت روزنامہ)کینیڈا میں ایک فیملی کو اپنے والد کی کیوبا میں ہوئی موت کی افسوسناک…

35 mins ago

ذیا بیطس سے متعلقہ کیمیکل کینسر کےخطرات بڑھا سکتا ہے، تحقیق

سنگاپور(قدرت روزنامہ)ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ذیا بیطس کے بے قابو ہونے…

49 mins ago

سعودی ولی عہد ہر سطح پر پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد ہر سطح پر…

1 hour ago