تحریک انصاف پنجاب کی سیاست کی اہم وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب

لاہور(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف پنجاب کی سیاست کی اہم وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمود سے پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ اور اوکاڑہ سے مرکزی رہنما رائے عزیز اللہ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ۔

مسرت جمشید چیمہ اور رائے عزیز اللہ کی قیادت میں ملنے والے وفد میں سابقہ چیئرمین حاجی شفقت علی،ملک سلمان ،ملک محمد اکرم بھٹی،سابق چیئرمین چوہدری سجاد انور،وائس چیئرمین ملک اجمل بھٹی اور د یگر بھی شامل تھے ۔

اس موقع پر رینالہ خورد سے سابقہ رکن پنجاب اسمبلی ملک محمداکرم بھٹی نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔شفقت محمود نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے کہا کہ ملک محمد اکرم کی شمولیت سے اوکاڑہ میں پی ٹی آئی مزید مضبوط ہو گی۔ملک محمد اکرم نے شفقت محمود کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ پارٹی کو فعال بنانے کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائوں گا۔

Recent Posts

2 صوبوں میں آئندہ بجٹ میں تنخواہیں زیادہ بڑھانے کا اعلان کردیا گیا

کراچی(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے آئندہ بجٹ میں…

9 mins ago

لندن: میئر کے انتخابات کل ہوں گے، لیبرپارٹی کے صادق خان کئی حریفوں سے مد مقابل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں میئر کے انتخابات کل ہوں گے جس میں لیبرپارٹی کے…

34 mins ago

کینیڈا: تحریک خالصتان کے زور پکڑنے پر مودی سرکار شدید عدم تحفظ کا شکار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینیڈا میں تحریک خالصتان کے زور پکڑنے پر مودی سرکار شدید عدم…

40 mins ago

پی ٹی آئی کارکنان کے پی حکومت سے ناراض کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم کارکن ہیں اور پارٹی کے ہر احتجاج…

56 mins ago

امریکا، ریاست ایری زونا میں 1864 سے عائد اسقاط حمل پر پابندی ختم کرنے کا بل منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کی ریاست ایری زونا میں 1864 سے عائد اسقاط حمل پر…

1 hour ago

سندھ کے عوام کیلئے خوشخبری، بسوں کی نئی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے سندھ کے عوام کو سندھ روڈ ٹرانسپورٹ…

1 hour ago