ن لیگ میں اختلافات، ایک گروپ نے مسلم لیگ ہاؤس پر قبضہ کرلیا

کراچی (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن سندھ کی قیادت میں اختلافات شدید ہوگئے، ایک دھڑے نے مسلم لیگ ہاؤس کراچی پر قبضہ کرلیا . نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق  کنٹونمنٹ الیکشن کے ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر ن لیگ سندھ میں اختلافات پیدا ہوگئے .

کارکنوں کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم کے خلاف احتجاج کیا گیا . کارکن مفتاح اسماعیل اور شاہ محمد شاہ کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے . احتجاج کے دوران کراچی ڈویژن کے کارکن مشتعل ہوگئے اور انہوں نے دروازے کو توڑ کر مسلم لیگ ہاؤس پر قبضہ کرلیا . کارکنان نے مطالبہ کیا ہے کہ ن لیگ کی اعلیٰ قیادت فوری مداخلت کرے اور قیادت شفاف کمیٹی ‏تشکیل دے کر حقیقی کارکنان کو ٹکٹس جاری کرے . . .

متعلقہ خبریں