قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر ہیں یا کوئی پراپرٹی ڈیلر قاسم سوری کو سرکاری دفتر میں بیٹھ کرپراپرٹی ڈیلرز کے لیے ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا
ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ کمپنی نے ان سے اس ویڈیو کی درخواست کی تھی . ’میں نے غلطی سے یہ ویڈیو اپنے دفتر سے ہی ریکارڈ کر لی . مجھے نہیں پتا تھا کہ اتنا ردعمل آئے گا . میں نے ان(کمپنی) کے لیے صرف نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا . ‘انھوں نے مزید کہا ’مجھے اس وقت احساس نہیں ہوا کہ مجھ سے غلطی ہو گئی . ‘واضح رہے کہ ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اب یہ ویڈیو ہٹا دی گئی ہے لیکن سوشل میڈیا پر ابھی بھی اس پر بحث جاری ہے اور ملا جلا ردعمل آ رہا ہے . . .