لاہورمیں زبردستی داخل ہونے پر پولیس کو ڈاکو سمجھ کر فائرکیا گیا ، فواد چوہدری

اسلام اباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لاہورمیں زبردستی داخل ہونے پر پولیس کو ڈاکو سمجھ کر فائرکیا گیا ، پولیس اہل کار کی موت سمیت تمام واقعات کے ذمہ دار حمزہ اور رانا ثناءاللہ ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں رات گئے گیارہ سو گھروں پر چھاپے مارے گئے ، بغیر وارنٹ گھروں میں داخل ہو کر پولیس نے خواتین حتیٰ کہ بچوں سے بدتمیزی کی ، لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا 400 سے زائد کارکن حراست میں لیے گئے ان میں خواتین بھی شامل ہیں ۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ایکس سروس مین اور سول اداروں سے ریٹائرڈ لوگ بھی پولیس گردی کا نشانہ بنے ، اطلاعات کے مطابق ریٹائرڈ میجر کےگھر میں آدھی رات کو زبردستی داخل ہونے پر گھر والوں نے ڈاکو سمجھ کر فائر کردیا اور پولیس اہل کار جان کی بازی ہارگیا ان تمام واقعات کے ذمہ دارحمزہ اور رانا ثنااللہ ہیں ۔

خیال رہے کہ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقہ ماڈل ٹاؤن میں پاکستان تحریک انصاف کے خلاف پولیس کے کریک ڈاؤن کے دوران فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا ، کانسٹیبل کمال احمد کو ماڈل ٹاؤن میں تعینات کیا گیا تھا اس دوران ماڈل ٹاون سی بلاک 112 میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنماء ساجد بخاری کے گھر کریک ڈاؤن کیا گیا ، کریک ڈاؤن کے دروان چھت سے فائر کیا گیا ، کانسٹیبل کمال احمد کو سینے پر گولی لگی ، زخمی کانسٹیبل کو طبی امداد کے لیے لاہور جنرل ہستپال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا ۔

Recent Posts

بانی پی ٹی آئی مئی میں رہا ہوں گے، بیرسٹر گوہر کا دعویٰ

لاہور (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

وفاقی وزیر داخلہ کا رینجرز ہیڈ کوارٹرز سندھ کا دورہ، آپریشنل تیاریوں، امن و امان پر بریفنگ

کراچی (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) کا دورہ…

2 hours ago

حنا الطاف کی میرون ساڑھی میں دلکش اداؤں پر مداح دل ہار بیٹھے

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حنا الطاف کی میرون ساڑھی میں…

2 hours ago

پاکستان کی خاطر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات کرنے کے لئے تیار ہیں: علی امین گنڈا پور

پشاور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پاکستان کی خاطر…

3 hours ago

بلوچستان میں ٹرانسپورٹرز کا پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں ٹرانسپورٹرز نے سخت حکومتی پالیسی کے خلاف پہیہ جام ہڑتال کا…

3 hours ago

اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 592.49 پوائنٹس کی کمی

کراچی (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کی جانب سے پاکستان کے لیے 1.1ارب…

3 hours ago