تحریک انصاف کا لانگ مارچ طاہر القادری نے عمران خان پر بجلیاں گرادیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لانگ مارچ سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔ایک بیان میں طاہر القادری نے کہا کہ تحریک انصاف نے ساڑھے 3 سال میں سانحہ ماڈل ٹاؤن متاثرین کے لیے کچھ نہیں کیا۔

اس معاملے پر ایسی سرد مہری کا مظاہر ہ کیا گیا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں تھا، ان کی جنگ ہم نہیں لڑ سکتے، کارکن خاموش رہیں۔طاہر القادری نے اپنے کارکنان کو کسی احتجاج کا حصہ نہ بننے کی ہدایت کی۔دوسری جانب پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ عمران خان 25 مئی کی صبح پشاور سے نکلیں گے اور ریلی کے ساتھ اسلام آباد پہنچیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ اسلام آباد پہنچنے کی کال کے پی کے اور پنجاب کیلئے ہے، کراچی میں انقلاب آئے گا، لوگ وہاں نکلیں، اس کے علاوہ کوئٹہ، حیدرآباد، لاڑکانہ اور سکھر میں بھی احتجاج ہوگا اور چیئرمین پی ٹی آئی آئندہ لائحہ عمل کا اعلان 3 جون کو کریں گے۔فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ لاکھوں لوگوں کو اسلام آباد پہنچنے سے کوئی نہیں روک سکتا، ہماری خواتین، بچے، ایکس سروس مینز، ڈاکٹرز اور بیورو کریٹ کی فیملیز ہوں گی، ہمارے لانگ مارچ میں ریٹائرڈ جنرلز ہوں گے۔انہوں دعویٰ کیا کہ حکومت نے 700 پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کا پلان بنایا ہے، حکومت عقل کے ناخن لے، گیدڑ بھبکیوں سے معاملہ حل نہیں ہوگا اور لاٹھِی اور گولی سے یہ لانگ مارچ رکنے والا نہیں۔

Recent Posts

بلوچستان میں ڈیجیٹل مردم شماری، سال بعد بھی کام کرنیوالے معاوضے سے محروم

اوتھل(قدرت روزنامہ)محکمہ منصوبہ بندی و شماریات کی جانب سے 2023 میں ایک ماہ کے بجائے…

1 min ago

فیڈرل لیویز سے ریٹائرڈ 4 سو سے زائد اہلکار پنشن اور دیگر مراعات سے محروم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)آل بلوچستان فیڈرل لیویز فورس ایمپلائز کے سربراہ پروفیسر شیر حیدر شیرانی ، لعل…

6 mins ago

لاپتا افراد کمیشن نے کیسز کی تعداد کم دکھائی، ایچ آر سی پی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ہیومن رائٹس کمیشن اف پاکستان نے کہا ہے کہ جولائی 2023 میں قومی…

13 mins ago

ڈیڑھ سالہ بچی کے ہمراہ خودکشی کرنیوالی حاملہ خاتون کی دردناک کہانی سامنے آگئی، 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج

مظفر آباد(قدرت روزنامہ) 2روز قبل بشریٰ صغیر نامی حاملہ خاتون نے ڈیڑھ سالہ بچی کے…

25 mins ago

پی ٹی آئی نے شیر افضل کو پارٹی واٹس ایپ گروپ سے نکال دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے اپنے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو سیاسی کمیٹی…

29 mins ago

سکولوں میں 9 مئی کو یوم سیاہ منانے کا نوٹیفیکیشن جاری

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی کےتعلیمی اداروں میں 9 مئی کو یوم سیاہ کے طور پرمنانے کانوٹیفیکیشن جاری…

35 mins ago