مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی،قائد میاں نواز شریف نے پارٹی کے اہم فیصلے کی توثیق کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے حکومت سے فوری الگ نہ ہونے کے پارٹی کے فیصلے کی توثیق کردی۔مسلم لیگ نے نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ فوری حکومت نہیں چھوڑی جائے گئی۔وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور ن لیگ کے قائد نواز شریف کے درمیان مشاورتی اجلاس ہوا جس کی اندرونی کہانی اب سامنے آگئی ہے۔جیو
نیوز کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مذاکرات کے معاملے پر نواز شریف اور شہباز شریف میں تبادلہ خیال ہوا، نواز شریف نے لانگ مارچ پر حکومتی پلان مرتب کرکے اسے اتحادی جماعتوں سے شیئر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اجلاس میں سیاسی، معاشی اور آئینی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اجلاس میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں آئی ایم ایف سے مذاکرات کو متاثر کرنے والی قوتوں کیخلاف پلان پر مشاورت کی گئی، نواز شریف نے شہباز شریف کو ہدایت کی کہ وفاقی بجٹ کی بھرپور تیاری کی جائے اور عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کی جائے۔ مسلم لیگ (ن) اپنا تیارکردہ ایجنڈا جلد اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں شیئرکرے گی۔وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو امن وامان کی صورتحال کو ہر صورت برقرار رکھنےکی ہدایت بھی کی۔

Recent Posts

توشہ خانہ تحقیقات؛ عمران خان نے نیب کا طلبی نوٹس چیلنج کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی جانب سے نیب کی طلبی…

6 mins ago

ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں اور دوسروں سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں، آرمی چیف

رسال پور(قدرت روزنامہ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم اپنی آئینی…

15 mins ago

بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے…

21 mins ago

فواد چودھری پریشان لگ رہے ہیں، سکون سے رہیں،لاہورہائیکورٹ کا سابق وفاقی وزیر کی سرکاری وکیل سے سرگوشی پراظہار برہمی

لاہور(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فوادچودھری کی 36مقدمات میں ویڈیو لنک حاضری کی درخواست پر سماعت…

39 mins ago

انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف قومی اسکواڈ کا اعلان، محمد عامر، حسن علی، حارث رؤف شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف قومی اسکواڈ کا اعلان ہوگیا۔ لاہور میں…

41 mins ago

9 مئی: فواد چوہدری کی 36 مقدمات میں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست پر سماعت ملتوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائی کورٹ نے 9 مئی کیس سے متعلق سابق وفاقی وزیر…

45 mins ago