اس طرح یہ گنجائش ہر ماہ 20 لاکھ افراد کے عمرہ ادا کرنے تک پہنچائی جائے گی . میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے ایک بیان میں کہاکہ عمرے کے پرمٹ اعتمرنااور تولناایپلی کیشنز کے ذریعے جاری کیے جائیں گے . دوسر جانب نائب وزیر حج و عمرہ عبدالفتاح بن سلیمان مشاط نے واضح کیا کہ عمرہ سیزن کے دوران کسی بھی بس کے اندر گنجائش کے 50% سے زیادہ افراد سوار نہیں ہوں گے . اس دوران میں سماجی دوری کا پورا خیال رکھا جائے گا . مشاط نے مزید بتایا کہ دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والے معتمرین کے لیے عمرہ کمپنیوں ، ہوٹلوں اور ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی منظوری دی جا چکی ہے . انہوں نے کہا کہ معتمرین کے لیے کرونا ویکسی نیشن لازمی شرط ہو گی . اس سلسلے میں مملکت آنے والوں کو اپنے ملک کے متعلقہ ادارے کی جانب سے ویکسی نیشن کی تصدیق کا سرٹفکیٹ دکھانا ہو گا . یہ امر ضروری ہے کہ سرٹفکیٹ مملکت سعودی عرب کی جانب سے منظورہ کردہ ویکسین کا ہو . تاہم پاکستان سعودی عرب میں داخلے پر پابندی برقرار ہے . . .
ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ مقامی شہریوں اور مقیم افراد کے علاوہ پیر 9 اگست 2021 سے دنیا کے مختلف ممالک سے بتدریج عمرے کی درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع ہو جائے گا . اس سلسلے میں 60 ہزار معتمرین کی گنجائش رکھی جائے گی اور یہ 8 عملی دورانیے میں تقسیم ہوں گے .
متعلقہ خبریں