اب ٹماٹر وٹامن C کیساتھ D کی کمی بھی پوری کریں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وٹامن سی سے بھرپور سبزی ٹماٹر اب وٹامن ڈی کی کمی بھی پوری کرنے میں معاون ثابت ہو سکیں گے۔سائنسی جریدے ’نیچر پلانٹس‘ میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اب وٹامن ڈی کی کمی پوری کرنے کے لیے مچھلی اور ڈیری مصنوعات کے استعمال کے بجائے ٹماٹروں (پودے، سبزی) سے وٹامن ڈی کی کمی بھی پوری کی جا سکے گی۔
محققین کے مطابق نئی ٹیکنالوجی (جِین ایڈیٹنگ ٹیکنالوجی، ’کرسپر‘) کے ساتھ دریافت کیے گئے اس ٹماٹر کو ’سُپر ٹومیٹوز‘ کا نام دیا گیا ہے جس میں دو انڈوں یا 28 گرام مچھلی (ٹیونا) سے بھی زیادہ کیلشیم (وٹامن ڈی) پایا جاتا ہے۔اِن ٹماٹروں کے استعمال سے نہ صرف ہڈیوں کی مضبوطی میں مدد ملے گی بلکہ متعدد دیگر بیماریوں جیسے کہ کینسر، پارکنسنز اور ڈیمینشیا میں بھی کمی آئے گی۔
محققین کے مطابق اِن ٹماٹروں کی جین تبدیل کرتے ہوئے ’پرو وٹامن ڈی تھری‘ کو کولیسٹرول میں تبدیل کیا گیا ہے جو سورج کی شعاؤں کی مدد سے وٹامن ڈی میں بدل جاتا ہے۔اس تحقیق میں حصہ لینے والے پروفیسرز کا کہنا ہے کہ وٹامن ڈی کے سپلیمنٹس بہت سے ممالک میں بڑے پیمانے پر استعمال کیے جاتے ہیں جبکہ اب ٹماٹر کھانا وٹامن ڈی کی گولی کھانے سے بہتر ثابت ہوگا۔
تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر ٹماٹروں کی اس جینیاتی تبدیلی کو تجارتی سطح پر کاشتکار بھی اپنا لیں تو یہ ’سپر ٹومیٹوز‘ دنیا بھر میں 1ارب افراد میں وٹامن ڈی کی کمی دور کرنے میں بے حد مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں۔

Recent Posts

عدت میں نکاح کا کیس، بشریٰ بی بی کی بیٹیوں نے والدہ کی حمایت میں ویڈیو پیغام جاری کردیئے

لاہور (قدرت روزنامہ) دوران عدت نکاح کے کیس میں بشریٰ بی بی کی بیٹیوں نے…

3 mins ago

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے خلاف بی ٹیم بنے ہوئے ہیں، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے عدالتوں سے…

2 hours ago

فیصل کریم کنڈی کو خیبرپختونخوا اور جعفر مندو خیل بلوچستان کا گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں فیصل کریم کنڈی اور بلوچستان میں جعفر مندو…

3 hours ago

صدر نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا…

3 hours ago

پاکستان اور بھارت کو ایک جیسا ہی دیکھتا ہوں، سنجے لیلا بھنسالی

ممبئی(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے کہا ہے کہ اُن کے لیے…

3 hours ago

برازیل میں بارشوں نے تباہی مچادی؛ 29 ہلاک اور 60 لاپتا

برازیلیا(قدرت روزنامہ) برازیل میں ہونے والی شدید بارشوں میں 10 ہزار سے زائد افراد بے…

3 hours ago