وفاقی حکومت نے کھاد کی قیمتیں کم کر دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے ملک بھر میں کھاد کی قیمتوں میں کمی کرتے ہوئے یوریا کھاد کی سرکاری سطح پر قیمت مقرر کردی ہے۔وزرات صعنت و پیدوار نے یوریا کھاد کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 50 کلو یوریا کھاد کی بوری کی قیمت میں389 روپے تک کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی ریٹیل قیمت 1768 روپے ہوگئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قیمت کا اطلاق فوری ہوگا، 7 جولائی 2022 تک یہ قیمت نافذ العمل رہے گی۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ حکومت فرٹیلائزر سیکٹر کو گیس پر سبسڈی فراہم کر رہی ہے، سبسڈی والی گیس پر کھاد کی قیمت میں اضافہ بلاجواز ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سبسڈی کا ریلیف کسانوں کو منتقل ہونا چاہیے، منافع خوری روکنے کے لیے قیمت مقرر کرنا ضروری ہوگیا تھا۔
وزرات صعنت و پیدوار کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ فیصلے پر عملدر آمد نہ ہونے پر کارروائی کی جائے گی، فیصلے کے تحت یوریا کی مناسب قیمت پر دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ کھاد کی قیمتوں میں اضافے سے نیشنل ایمرجنسی کی صورتحال نے جنم لیا۔صوبائی حکومتوں اور اسلام آباد انتظامیہ کو عملدرآمد کے لیے نوٹیفکیشن بھجوا دیا گیا ہے۔

Recent Posts

ورلڈ لافٹر ڈے : کاجول نے مداحوں کیلئے اپنی مزاحیہ ویڈیو شیئر کردی

ممبئی(قدرت روزنامہ) ورلڈ لافٹر ڈے کے موقع پر بالی وڈ کی نامور اداکارہ کاجول نے…

2 hours ago

دانیہ شاہ کا عامر لیاقت کی وراثت لینے کیلئے وکیل کو 2 کروڑ روپے دینے کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)نامور ٹی وی شو میزبان اور اسکالر مرحوم عامر لیاقت حسین کی تیسری…

2 hours ago

وقاص اکرم کی چیئرمین پی اے سی نامزدگی پر شیر افضل مروت برہم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شیخ وقاص اکرم کو بطور چیئرمین…

2 hours ago

صدر ممکت سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ تفصیلات کے…

2 hours ago

گندم اسکینڈل پر انکوائری کب کرنی ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیب پراسیکیوٹر سے استفسار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کی نیب میں طلبی…

2 hours ago

جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ، تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی منسوخی کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی حلقہ خواتین نے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی کو…

3 hours ago