بیلی ڈانس اور پول ڈانس کے بعد اب کرکٹ ڈانس بھی دیکھیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرکٹ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے . بیلی ڈانس اور پول ڈانس تو آپ نے دیکھا ہی ہوگا لیکن آج ہم آپ کو کرکٹ ڈانس دکھانے جارہے ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے .


ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ایک نوجوان موسیقی پر رقص کررہا ہے جس کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ وہ کرکٹ کھیل رہا ہو جبکہ رقص کرتے کرتے وہ پہلے اشاروں سے گیند کرواتا ہے، اس کے بعد خود ہی اشاروں سے شارٹ کھیل کر کیچ کرلیتا ہے .
اس ویڈیو کو عمیر اکرم رضا نامی صارف نے شیئر کیا ہے جبکہ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے سابق کپتان وسیم اکرم کو بھی ٹیگ کیا ہے . علاوہ ازیں صارف نے سابق کرکٹر سعید اجمل، سابق فاسٹ بولر شعیب اختر، اسپورٹس جنرلسٹ عالیہ رشید اور اینکر پرسن اجمل جامی کو بھی ٹیگ کیا ہے .

اس ویڈیو پر سابق کپتان وسیم اکرم نے بھی اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں