حکومت کا حج کے اخراجات میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سے آئندہ حج کے اخراجات میں کمی کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی مفتی عبدالشکور نے مہنگے حج کے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ سابق دور حکومت میں حج کے معاملے پر بھی ڈاکے ڈالے گئے اور ان کیپالیسیوں سے حج مہنگا ترین ہوگیا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ حج و زیارات کو سستا کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اور ساتھ ہی اقلیتی برادری کی خدمت کے لئے بھی کردار ادا کریں گے۔
بعدازاں مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر مفتی عبدالشکور نے آئندہ حج کے اخراجات 6 لاکھ 50 ہزار روپے سے کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حاجیوں کے لیے رہائش گاہیں کم قیمت پر کرائے پر دی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حج کے اخراجات کو مزید کم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ عام مسلمان انتہائی آسانی کے ساتھ اپنا مذہبی فریضہ ادا کر سکیں۔وزیر نے کہا کہ عمرہ اور زیارت کے لیے ایک جامع اور سستا پیکج جلد متعارف کرایا جائے گا۔
انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ ان کی وزارت میں پچھلی حکومت کی طرف سے کی گئی بدعنوانی کو سامنے لایا جائے گا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اقلیتوں کے لیے ایک سستا پیکج بھی جلد متعارف کرایا جائے گا تاکہ انہیں ان کے مقدس اور مذہبی مقامات کی زیارت کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

Recent Posts

میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی، سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے خبردار کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور لیگی رہنما حنیف عباسی کے درمیان تلخ کلامی…

1 min ago

حالیہ بارشوں کے دوران لوگوں کی مدد کرنے پر پاکستانی قونصلیٹ دوبئی کی جانب سے پاکستانی رضاکاروں کو تعریفی اسناد پیش کی گئیں

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی رضاکاروں کی ایک ٹیم جنہوں نے متحدہ عرب امارات میں حالیہ بارشوں…

12 mins ago

صحت کے شعبے میں پاکستان کا اعزاز ، ڈاکٹر شہزاد 100 عالمی رہنماؤں کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شعبہ صحت میں پاکستان نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا، اس…

19 mins ago

پاکستان تنخواہ دار اور دیگر طبقات پر انکم ٹیکس شرح برابر کرے: ورلڈ بینک

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی بینک نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ ذاتی آمدن ٹیکس کو…

25 mins ago

ارکان پارلیمنٹ اور سیاستدانوں کو سیاسی انتقام سے بچانے کیلئے نئی نیب پالیسی کی تیاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سرکاری ملازمین اور تاجروں کو غیر ضروری ہراسگی سے بچانے کیلئے ایس او…

29 mins ago

کراچی: 37 ہزار عازمین حج کی امیگریشن سعودی حکام کریں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’روڈ ٹو مکہ پروفجیکٹ‘ کے تحت سعودی حکام 16 ہزار سے زائد…

37 mins ago