فردوس عاشق اعوان کو پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روک دیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)معاون خصوصی کا عہدہ ختم ہوتے ہی فردوس عاشق اعوان کو نئی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ گیا ،ان کو پنجاب اسمبلی جانے سے روک دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان کو پنجا ب اسمبلی جانے سے اس وقت روک دیا گیا جب وہ احسن بریار کی اسمبلی رکنیت کے حلف کی تقریب کیلئے اسمبلی میں داخل ہورہی تھیںتو سکیورٹی سٹاف نے ان کو روک لیا اور کہا کہ میڈیم آپ کا نام مہمانوں کی فہرست میں نہیں ہے

اس لئے آپ اسمبلی میں داخل نہیںہوسکتیں جس پر فردوس عاشق اعوان ہکے بکے رہ گئیں ۔اس موقع پر فردوس عاشق اعوان نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ میرا نام مہمانوں کی فہرست میں شامل تھا شاید بعد میں نکال دیا گیا ہو۔انہوں نے کہاکہ شاید حلف برداری کی تقریب ہو چکی ہے اس لئے مجھے اندر نہیں جانے دیا گیا ۔