وہی ہوا جس کا ڈر تھا ۔۔۔!!! حکومت نے بجلی صارفین پر نیا بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت بجلی سبسڈی ختم کرنے کے مشن پر گامزن ، گھریلو بجلی صارفین کیلئے سبسڈی میں کی کا پلان تیر کرلیاگیا . تفصیلات کے مطابق غیر مستحق بجلی صارفین کیلئے سبسڈی میں چالیس فیصد کمی کی تجویز سامنے آئی ہے .

منصوبے پر عمل درآمد سے سالانہ تقریبا57ارب روپے کی بچت ہوگی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر مستحق صارفین کو سالانہ تقریبا 142 ارب کی سبسڈی دی جارہی ہے سبسڈی اصلاحات کا عمل تین مراحل میں مکمل کرنے کیساتھ ساتھ گھریلو صارفین کیلئے ٹیرف اسٹریکچرکی تشکیل نو کرنے اورماہانہ دو سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالوں کیلئے نئی کیٹیگری بنانے کی تجویز دی گئی ہے مسلسل چھ ماہ تک دو سو یونٹ والے صارفین کو بجلی مہنگی ہونے سے محفوظ رکھنے اور غیر مستحق صارفین کیلئے نیٹ سبسڈی میں بتدریج کمی کی بھی تجویز ہے . ذرائع کا کہنا ہے کہ سبسڈی میں کمی سے گردشی قرضے کے بہائو میں کمی آئیگی ، اخراجات میں کمی او رمالی گنجائش میںاضافہ ہوگا جبکہ سبسڈی کو صرف مستحق صارفین تک محدود کیاجائیگا . ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مستحق صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور غیر مستحق صارفین سے سابقہ سلیب کافائدہ بھی واپس لیاجائیگا جبکہ غیر مستحق صارفین کیلئے سبسڈی مرحلہ وار پانچ سال میں ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے . . .

متعلقہ خبریں