آپ لوگ بہت تاخیر کرتے ہو، ہم اپنے 5ارب ڈالر کیوں بلاک کروائیں ، شاہ سلمان کا شہباز شریف سے شکوہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ سعودی بادشاہ شاہ سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف سے شکوہ کیا ہے۔ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ شاہ سلمان نے کہا کہ پاکستانی بیوروکریسی بہت تاخیر کرتی ہے،کہا گیا سرمایہ کاری کرکے اپنے 5 ارب ڈالر کیوں بلاک کرائیں۔ وزیراعظم نے سعودی ولی عہد سے پاکستان میں سرمایہ کاری کی اپیل کی تھی۔شاہ سلمان نے کہا کہ ایک سے دو ارب ڈالر لگائیں گے لیکن منظوری اسی سال کرائیں۔علاوہ ازیں مفتاح اسماعیل کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ عوام پر کچھ نا کچھ بوجھ ڈالنا ناگزیر تھا، پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے سے تھوڑی سی مہنگائی بڑھتی ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ 15 دن میں 55 ارب روپے کا نقصان کر چکے، پٹرول پر سبسڈی سے امیر اور غریب دونوں فائدہ اٹھا ہے ہیں، ہم سمجھتے ہیں اس فیصلے سے ہماری سیاست کو نقصان ہو گا۔ واضح رہے کہ حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایٹم بم گرا دیا، پٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں آج رات سے ہی 30 روپے اضافے کا اعلان کر دیا۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج رات سے ہی اضافے کا اعلان کر دیا۔ وزیر خزانہ نے پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 30 روپے اضافے کا اعلان کیا، فیصلے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔ حکومت کے فیصلے کے بعد پٹرول کی فی لیٹر قیمت 179 روپے 86 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 148 روپے 31 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 174 روپے 15 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت 155 روپے 56 پیسے ہو گئی۔ اس سے قبل جمعرات کواپنی ٹویٹس میں وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ وہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد دوحہ سے واپس پہنچ گئے ہیں، گزشتہ ہفتہ میں ہمارے وفد کی آئی ایم ایف کی ٹیم کے ساتھ مفید اورتعمیری گفتگو ہوئی۔

وزیرخزانہ نے کہاکہ مذاکرات میں فروری 2022 میں ایندھن پرسبسڈی دینے سمیت مالی سال 2022کے دوران ہونے والے خساروں پربھی گفتگو ہوئی۔ ہم نے مہنگائی کی بلندشرح، زرمبادلہ کے ذخائرمیں کمی اورحسابات جاریہ کے کھاتوں کے خسارہ میں کمی کے تناظرمیں مالی سال 2023 کے اہداف کابھی جائزہ لیا۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ ہمیں سخت زری پالیسی اورمالیاتی استحکام کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

اسی پس منظرمیں حکومت مالی سال 2023 میں بجٹ خسارہ کو کم کرنے میں پرعزم ہے۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ آئی ایم ایف کی ٹیم نے ایندھن اور بجلی پرسبسڈیز واپس لینے کی اہمیت اجاگرکی جو گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ کئے گئے معاہدہ کے برخلاف دی تھیں۔وزیرخزانہ نے کہاکہ حکومت آئی ایم ایف پروگرام کے دوبارہ جائزہ اورپاکستان کوپائیداربڑھوتری کی راہ پرگامزن کرنے میں پرعزم ہے۔

Recent Posts

بچوں میں بلند فشار خون فالج کے امکانات 4 گنا تک بڑھا سکتا ہے، تحقیق

ٹورونٹو(قدرت روزنامہ)ایک نئی تحقیق کے مطابق بچپن اور نوجوانی میں ہائپرٹینشن کا ہونا ممکنہ طور…

8 mins ago

امریکی ایئرپورٹ پر مسافر کی پتلون سے سانپ برآمد

میامی(قدرت روزنامہ)امریکی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی افسران نے ہوائی جہاز میں جانے والے مسافر کی پتلون…

10 mins ago

جُھنڈ میں آزادانہ اڑنے والی روبوٹک مکھیاں

برلن(قدرت روزنامہ)سائنس دانوں نے ایک ایسی بڑی بائیونک مکھی بنائی ہے جو جُھنڈ کے ساتھ…

20 mins ago

مداح نے درفشاں سلیم کو بوسہ دے دیا، ویڈیو وائرل

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ درفشاں سلیم کو تقریب کے دوران…

31 mins ago

انگلینڈ کے کتنے شہروں کے میئر مسلمان ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کی ریکلیم پارٹی کے لیڈر لارنس (لوزا) فاکس نے سوشل میڈیا…

47 mins ago

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور اسحاق ڈار کے درمیان ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے نائب وزیراعظم اور…

51 mins ago