پاکستان نے اعلان کیا کہ اسے کوئی غلام نہیں بناسکتا، وزیر اطلاعات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے اعلان کیا کہ اسے کوئی غلام نہیں بناسکتا . جوہری دھماکوں کی سالگرہ پر قوم ، قیادت اور سائنسدانوں کو مبارک دیتے ہوئے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ یوم تکبیر تاریخ کا سنہری اور یادگار دن ہے، پاکستان نے اعلان کیا کہ اسے کوئی غلام نہیں بناسکتا .


مریم اورنگزیب نے کہا کہ یوم تکبیر اعلان تھا کہ پاکستان آزاد تھا، آزاد ہے اور آزاد رہے گا، ذوالفقار علی بھٹو سے وزیراعظم نوازشریف تک کے قائدین کو سلام پیش کرتے ہیں .
انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید نے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی جبکہ وزیراعظم نوازشریف نے اس کی تکمیل کی، انہوں نے دنیا پر ثابت کیا کہ ہمیں نہ خریدا جاسکتا ہے، نہ جھکایا جاسکتا ہے .
مریم اورنگزیب نے کہا کہ جوہری پروگرام کا تسلسل پاکستان کے اپنے دفاع کے لئے کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا تاریخی ثبوت ہے، جوہری پروگرام کو بنانے، پروان چڑھانے اور اس کا عملی اظہار کرنے والا ہر فرد قوم کا ہیرو ہے .
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے یوم تکبیر پر دس روزہ تقریبات کا اعلان کیا ہے، آج کے دن ہم اپنے اس عہد کو دوہراتے ہیں کہ پاکستان کی آزادی، خودمختاری اور قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا . انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دن ہم ایٹمی پروگرام کے معمار ڈاکٹر عبدالقدیر خان، ان کی ٹیم اور تمام سائنسدانوں کو سلام پیش کرتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں