ایس ایس جی دنیا کی خطرناک ترین فورس قرار، امریکی ماہرین نے بھی پاکستانی کمانڈوز کی بہادری کا اعتراف کر لیا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) امریکی ماہرین نےایس ایس جی فورس کے خطرناک ترین فورس ہونے کا اعتراف کر لیا۔ پاکستانی کمانڈوز کو دی جانے والی تربیت کی عالمی طاقتیں بھی قائل ہو گئی ہیں۔ قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ عالم اسلام میں پاکستان واحد جوہری طاقت کا حامل ملک ہے ،
سعودی عرب و دیگر اسلامی ممالک اسی وجہ سے پاکستان کو اہمیت دیتے ہیں لیکن پاکستانی فوج کی کمانڈوز رجمنٹ ایس ایس جی کو دنیا کی تمام اسپیشل سروس فورسز میں کئی حوالوں سے انفرادیت حاصل ہے ۔عالمی طاقتیں تسلیم کر چکی ہیں کہ پاکستان کی کمانڈوز رجمنٹ دنیا کی خطرناک ترین فورس کے طور پر اُبھر کر سامنے آئی ہے۔
عسکری ماہرین کے مطابق ایس ایس جی کمانڈوز کی ٹریننگ اور تربیت کی ویڈیوز فوجی تربیت گاہوں میں دکھائی جاتی ہیں ۔پاکستانی کمانڈوز کو جس انداز سے تربیت دی جاتی ہے عالمی طاقتیں اس کی قائل ہیں اور یہی وجہ ہے کہ امریکہ جیسی سُپر پاور بھی اس سے براہ راست اُلجھنے کی کوشش نہیں کرتی ۔