بارشیں ابھی تھمی نہیں ۔۔۔!!! کہاں کہاں بارش کاامکان ہے ؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا . تاہم کشمیر، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان .

تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا . تاہم بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی . اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع صوبہ کے بیشتر اضلاع میںموسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا . تاہم ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، ہری پور، کوہستان، بونیر، دیر،سوات ،مالاکنڈ، مردان ،نوشہرہ، پشاور، کرم اورکوہاٹ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان . صوبہ کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا . تاہم خطۂ پوٹھوہار ،میانوالی، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، گوجرانوالہ،گجرات،حافظ آباد اورمنڈی بہاؤالدین میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے . پیر کے روز:صوبہ کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا . تاہم خطۂ پوٹھوہار، سیالکوٹ، نارووال، لاہور،گوجرانوالہ اور منڈی بہاؤالدین میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے . .

متعلقہ خبریں