جیکولین کو منی لانڈرنگ معاملے کے درمیان بیرون ملک جانے کی اجازت ملی گئی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈس کو عدالت نے ابوظہبی میں 31 مئی سے 6 جون تک منعقد ہونے والے آئیفا ایوارڈز میں شرکت کی اجازت دے دی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کہ دہلی کی عدالت نے ہفتے کو انہیں بعض شرائط کے ساتھ بھارت سے باہر جانے کی اجازت دی ہے۔یاد رہے کہ جیکولین سے منی لانڈرنگ کے ایک کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ تحقیقات کررہی ہے۔
اس کیس میں جیکولین کے خلاف فراڈ میں ملوث سوکیش چندرا شیکھر کے ساتھ 200 کروڑ بھارتی روپے بطور بھتہ لینے کا الزام ہے۔خیلا رہے کہ اداکارہ جیکولین فرنینڈس سوکیش چندر شیکھر کے معاملے میں ای ڈی کے ریڈار پر ہیں، انہوں نے فرانس، ابوظہبی اور نیپال جانے کے لیے پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
تاہم اس معاملے میں ان کا بیان بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سوکیش چندر شیکھر نے جیکلین کو مہنگے تحائف دیے ہیں جس کی وجہ سے ای ڈی نے ان کی 7 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کر لی ہے، جو انہیں سوکیش چندر شیکھر نے تحفے میں دی تھی۔
منی لانڈرنگ کے اس کیس میں تحقیقاتی ایجنسی کے سامنے سوکیش اور دیگر کے خلاف تفتیش کے حوالے سے پوچھ گچھ کے لیے پیش ہوچکی ہیں۔س سے قبل ای ڈی نے پنکی ایرانی کے خلاف سپلیمنٹری چارج شیٹ داخل کی ہے جو کہ سوکیش چندر شیکھر کی شاگرد ہے۔ یہ الزام ہے کہ پنکی ایرانی نے جیکلین فرنانڈس کو کئی مہنگے تحائف دیے اور چندر شیکھر کی طرف سے دیے گئے پیسے بھی پہنچائے۔