دن میں کتنی دفعہ دہی کھانے سے وزن کم ہوتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دنیا بھر کے غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ دہی کھانا لازمی ہے، لیکن کیوں؟ آئیے جا نتے ہیں۔دہی کیلشیم کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے، کیلشیم سے ہڈیاں مضبوط اور طاقتور ہوجاتی ہیں۔
دہی آنتوں کو بیکٹیریا سے پاک رکھتا ہے جس سے ہمارا نظام ہاضمہ بھی اچھے سے کام کرتا ہے
دہی وزن کم کرنے میں کس طرح مفید


دہی ایک کم کیلوری والی غذا کے طور پر جانا جاتا ہے ماہرین کے مطابق اس کا استعمال 61 فی صد تک جسم کی فاضل چکنائی کو پگھلانے کا سبب بن سکتا ہے۔
اس کے علاوہ یہ پیٹ کی اس ضدی چربی کو بھی پگھلانے کا باعث بنتا ہے جس کو ختم کرنا بہت ہی مشکل ہوتا ہے۔
ڈائٹنگ کے باوجود جسم کو صحت مند رکھتا ہے
عام طور پر ڈائٹنگ کرنے والے افراد جسمانی کمزوری کا شکار ہو جاتے ہیں اس کا بنیادی سبب یہ ہوتا ہے کہ وہ جس غذا کا استعمال کرتے ہیں وہ وزن تو کم کر دیتی ہے۔
مگر اس کے ساتھ ساتھ ہڈيوں اور پٹھوں کو بھی کمزور کرنے کا سبب بن جاتی ہے جب کہ اس کے مقابلے میں دہی کیلشیم سے بھر پور غذا کے طور پر جانا جاتا ہے کیوں کہ اس کی تیاری میں دودھ کا استعمال ہوتا ہے جو ہڈیوں اور پٹھوں کے لیے بہت مفید ہوتا ہے۔
پروبائوٹک اجزا کا حامل
دہی کے اندر پرو بائيوٹک اجزا موجود ہوتے ہیں جو کہ ہاضمے کو مضبوط اور بہتر بناتا ہے اور نظام انہضام کو ایسے فائدہ مند بیکٹیریا فراہم کرتا ہے جو کہ ہاضمے کے لیے مفید ہوتا ہے۔
جس کی وجہ سے غذا اچھی طرح ہضم ہوتی ہے اور جسم کے تمام حصوں تک توانائي پہنچانے کا سبب بنتی ہے جس سے وزن میں واضح کمی واقع ہوتی ہے۔
پروٹین سے بھرپور
دہی پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ پیٹ کو کافی دیر تک پر شکمی کا تاثر دیتا ہے اس وجہ سے اس کے استعمال کے سبب زیادہ دیر تک بھوک محسوس نہیں ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
کیلشیم سے بھرپور
دہی میں کیلشیم کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے ایک محتاط اندازے کے مطابق سو گرام دہی میں اسی ملی گرام تک کیلشیم موجود ہوتی ہے جو کہ نہ صرف ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے بلکہ جسم میں سے فاضل چکنائی کا بھی خاتمہ کرتا ہے۔
کیلشیم جسم کے میٹابولزم کو تیز کر کے فاضل چکنائی کو پگھلانے کا سبب بنتا ہے جس سے وزن میں کمی واقع ہوتی ہے۔ماہرین کے مطابق فاضل کیلشیم کا استعمال پیٹ کی چربی کو کم کرنے کا باعث ہوتا ہے۔
وزن کم کرنے کے لیے دہی کو کیسے کھانا چاہیے
دہی کو کسی بھی طرح اور کسی بھی وقت کھانا مفید ثابت ہوتا ہے۔
اس کو صبح ، دوپہر شام ہر وقت کھایا جا سکتا ہے- اس کو کھانے کے لیے اس کے اندر سلاد شامل کر کے بھی اس کو کھایا جا سکتا ہے۔اس کی چٹنی بنا کر اس کو چکن وغیرہ کے ساتھ بھی کھایا جا سکتا ہے جب کہ اس کے علاوہ اس میں دلیہ شامل کر کے بھی کھایا جا سکتا ہے یہ ہر صورت میں مفید ثابت ہوتا ہے۔