فون پر گھنٹوں لمبی بات کرنیوالوں کیلئے بُری خبر، کالز، ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) صارفین کے لئے اہم خبر، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ہر چیز کی قیمت کو متاثر کیا، سیلولر کمپنیوں نے اپنے کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق تمام موبائل کالز اور ڈیٹا کی قیمتوں اضافہ کیا گیا ہے، جنوری 2022ءمیں پیش کیے گئے منی بجٹ کے بعد دوسری بار اپنی سروسز کی قیمتیں بڑھائی ہیں۔

دکانداروں اور ریٹیلرز کا کہناہے کہ سیلولر کمپنیوں نے اضافے کے بعد نئے چارجز کی کٹوتی شروع بھی کر دی ہے۔ دکانداروں اور ریٹیلرز نے بتایا ہے کہ کمپنیوں نے سپر لوڈ 50 روپے سے 100روپے کر دیا ہے۔ مختلف ڈیٹا پیکجز کی قیمت میں 10 سے 25 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح ماہانہ کال پیکجز کے نرخوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ ماہانہ کال پیکجز کی قیمت 40 روپے سے بڑھا کر 100 روپے کر دی گئی ہیں جبکہ ہفتہ وار ’آل اِن ون‘ پیکجز کی قیمت میں 10 سے 20 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق اس سے قبل سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی کو پیکج کے نرخ بڑھانے کی اجازت دی گئی تھی

تاہم گزشتہ چند ماہ کے دوران دیگر تمام کمپنیوں کو پی ٹی اے کی رضامندی سے پیکج کے نرخ بڑھانے کی اجازت دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ جنوری میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے منی بجٹ پاس کیا جس میں ٹیلی کام سیکٹر کی خواہش کے خلاف ود ہولڈنگ ٹیکس کو 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کر دیا تھا۔

Recent Posts

مسلم لیگ ن کی حکومت ختم کرکے ملک کیساتھ ظلم کیاجاتاہے: مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی…

12 mins ago

میں کبھی بھی تنقید سے ناراض نہیں ہوتا، مراد علی شاہ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میں کبھی بھی…

24 mins ago

کے الیکٹرک نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کی صورتحال بتادی

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ترجمان کے…

35 mins ago

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھ گئی جب کہ مقامی سطح پر سونا…

54 mins ago

شادی میں فائرنگ سے مہمان جاں بحق، دلہا سمیت 4 افراد گرفتار

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں تھانہ مندرہ کی حدود میں شادی میں ہوائی فائرنگ سے ایک…

1 hour ago

وزیراعظم کا نگران حکومت میں گندم درآمد سکینڈل کی شفاف تحقیقات کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) وزیراعظم شہباز شریف نے نگران حکومت میں گندم کی درا?مد…

1 hour ago