اسرائیلی صدر کی پاکستانیوں سے ملاقات کی تصدیق پر وفاقی وزیر احسن اقبال کا موقف آگیا
جنیوا (قدرت روزنامہ) اسرائیل کے صدر اسحاک ہرزوگ کی پاکستانی وفد سے ہونے والی ملاقات کی تصدیق پر وفاقی وزیر احسن اقبال کا ردعمل بھی آگیا۔انہوں نے لکھا کہ ” ہاکستان کے کسی سرکاری یا نیم سرکاری وفد نے ملاقات نہیں کی-
اس وفد کے شرکاء پاکستانی نژاد امریکی شہری تھے جو اپنی وضاحت کر چکے ہیں۔حکومت ہاکستان کی پالیسی واضح ہے اور وہ ریاست اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتی۔ہماری تمام تر ہمدردیاں اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہیں”۔
ہاکستان کے کسی سرکاری یا نیم سرکاری وفد نے ملاقات نہیں کی-اس وفد کے شرکاء پاکستانی نژاد امریکی شہری تھے جو اپنی وضاحت کر چکے ہیں۔حکومت ہاکستان کی پالیسی واضح ہے اور وہ ریاست اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتی۔ہماری تمام تر ہمدردیاں اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہیں۔ https://t.co/4DxfuvFUyE
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) May 29, 2022
یادرہے کہ جیو نیوز کے مطابق عالمی اقتصادی فورم میں بات چیت کرتے ہوئے اسرائیلی صدر نے کہا کہ گزشتہ ہفتے ان سے دو وفود نے ملاقات کی جن میں امریکہ میں مقیم دو پاکستانی بھی شامل تھے جو خطے کے دیگر ممبران کےساتھ آئے تھے۔ اسرائیلی صدر کا کہنا تھا کہ میں یہ ضرور کہوں گا کہ ملاقات بے حد خوش آئند رہی۔