دوسرے لانگ مارچ کی تیاریاں؟ تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمود کوہٹا کر شاہ محمود قریشی کو بڑی ذمہ داری سونپ دی گئی

لاہور(قدرت روزنامہ) صوبہ پنجاب سے پاکستان تحریک انصاف کے صدر شفقت محمود کو غیر فعال کردیا گیا . شفقت محمود کو لاہور میں لانگ مارچ کی مس مینجمنٹ کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے غیر فعال کیا گیا اور پنجاب کی ذمہ داری پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے سپرد کردی گئی جس میں شفقت محمود ان کی معاونت کریں گے تاہم شفقت محمود طبیعت ناساز ہونے کے باعث ہسپتال میں داخل ہوگئے ہیں جہاں ڈاکٹروں نے انہیں2 دن کے آرام کا مشورہ دیا ہے .

بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب میں پارٹی متحرک اور ضمنی الیکشن میں امیدواروں کے چناو کا ٹاسک شاہ محمود کو دیا گیا ہے اور شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی پنجاب کا ااجلاس طلب کر لیا ہے .

دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی انتخاب میں تمام حلقوں میں امیدوار اتارنے کا فیصلہ کرلیا ، ڈی نوٹیفائی ہونے والے اراکین کے حلقوں میں ضمنی انتخاب میں بھر پور حصہ لیا جائے گا ، پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند افراد سے درخواستیں مانگ لیں ، پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواستوں کی آخری تاریخ یکم جون مقرر کی گئی ہے . گزشتہ روز اس حوالے سے پی ٹی آئی پنجاب کے صدر شفقت محمود نے کہا تھا کہ منحرف ارکان کے مقابلے میں پارٹی کے وفادار امیدوار سامنے لائے جائیں گے ، لوٹوں کی سیاست کا حلقوں سے مکمل خاتمہ کیا جائے گا . خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں ضمنی انتخابات کا اعلان کیا ہے ، سیٹیں پی ٹی آئی کے منحرف اراکین اسمبلی کی نااہلی کی وجہ سے خالی ہوئی تھیں ، ان خالی ہونے والی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا انعقاد 17 جولائی بروز اتوار ہو گا . یاد رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری کی طرف سے بھیجے گئے ریفرنس پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تحت پنجاب اسمبلی کی رکنیت سے فارغ ہونے والوں میں جہانگیر ترین گروپ کے 18 ، علیم خان گروپ کے 5 اور اسد کھوکھر گروپ کے 2 اراکین شامل ہیں .

. .

متعلقہ خبریں