واپسی کا کوئی راستہ نظر نہیں آرہا، پوری تحریک انصاف دلبرداشتہ ہوگئی، تہلکہ خیز دعوی
کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے قریبی صحافی دوست نے بتایا کہ پوری تحریک انصاف دلبرداشتہ ہے کیونکہ واپسی کا کوئی راستہ نظر نہیں آرہا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ صحافی دوست نے بتایا کہ تحریک انصاف کے رہنماوں نے عمران خان سے کئی بار درخواست کی کہ لانگ مارچ ابھی نہ کریں مگر وہ نہ مانے، اب ہم انتظار کر رہے ہیں کہ حکومت کوئی بڑی غلطی کرے اور ہم عوام کو باہر نکالیں۔