ایمبولینس سروس 1122 جلد سندھ بھر میں شروع کی جائے گی، عذرا پیچوہو

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ ایمبولینس سروس 1122 جلد سندھ بھر میں شروع کردی جائے گی، یہ سروس ورلڈ بنک کے تعاون سے شروع کی جارہی ہے . کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عذرا پیچوہو نے کہا کہ 50 ایمبولینسز کراچی آئیں ہیں مزید 230 ایمبولینس لائیں گے .


انہوں نے کہا کہ ایمبولینس کے آنے سے سندھ میں ریسکیو کے عمل میں بہتری آئے گی، اس سروس سے شعبہ صحت کو بھی بہت فائدہ پہنچے گا . عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک کے نمائندے نے ایمبولینسوں کی چابیاں وزیر اعلیٰ سندھ کے سپرد کردی ہیں .
دوسری جانب کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پولیس، ایمبولینس اور فائر بریگیڈ سروس کو یکجا کررہے ہیں . مراد علی شاہ نے کہا کہ آج سے ریسکیو 1122 کی 50 ایمبولنسز سڑکوں پر ہوں گی، ہماری کوشش ہوگی کہ اپنی مدت پوری کرنے سے پہلے ریسکیو سروسز آپریشنل ہوں .
ان کا مزید کہنا تھا کہ بہت سے عوامی منصوبوں پر بھی کام جاری ہے، اہم شاہراہوں پر ہر 50 کلومیٹر کے فاصلے پر اس سروس کا اسٹیشن ہوگا، ہم نے سندھ بھر میں بہترین روڈ بنائے ہیں .
انہوں نے کہا کہ اپریل کے مہینے میں ریکارڈ درجہ حرارت نوٹ کیا گیا ہے، اس سال ہمیں پانی کی قلت کا سامنا ہے، جس سے زراعت کو مسائل کا سامنا ہے، وزیر اعظم کا شکریہ، انہوں نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے .

. .

متعلقہ خبریں