ایمبولینس سروس 1122 جلد سندھ بھر میں شروع کی جائے گی، عذرا پیچوہو

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ ایمبولینس سروس 1122 جلد سندھ بھر میں شروع کردی جائے گی، یہ سروس ورلڈ بنک کے تعاون سے شروع کی جارہی ہے۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عذرا پیچوہو نے کہا کہ 50 ایمبولینسز کراچی آئیں ہیں مزید 230 ایمبولینس لائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایمبولینس کے آنے سے سندھ میں ریسکیو کے عمل میں بہتری آئے گی، اس سروس سے شعبہ صحت کو بھی بہت فائدہ پہنچے گا۔عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک کے نمائندے نے ایمبولینسوں کی چابیاں وزیر اعلیٰ سندھ کے سپرد کردی ہیں۔
دوسری جانب کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پولیس، ایمبولینس اور فائر بریگیڈ سروس کو یکجا کررہے ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ آج سے ریسکیو 1122 کی 50 ایمبولنسز سڑکوں پر ہوں گی، ہماری کوشش ہوگی کہ اپنی مدت پوری کرنے سے پہلے ریسکیو سروسز آپریشنل ہوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بہت سے عوامی منصوبوں پر بھی کام جاری ہے، اہم شاہراہوں پر ہر 50 کلومیٹر کے فاصلے پر اس سروس کا اسٹیشن ہوگا، ہم نے سندھ بھر میں بہترین روڈ بنائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپریل کے مہینے میں ریکارڈ درجہ حرارت نوٹ کیا گیا ہے، اس سال ہمیں پانی کی قلت کا سامنا ہے، جس سے زراعت کو مسائل کا سامنا ہے، وزیر اعظم کا شکریہ، انہوں نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

Recent Posts

سندھ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، پولیس کیخلاف شکایات سب سے زیادہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بڑھ گئیں، جس میں سب سے زیادہ…

7 mins ago

احمد علی بٹ کی سیریز ‘ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار’ پر سخت تنقید

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف کامیڈین اداکار و میزبان احمد علی بٹ نے…

21 mins ago

میری پیدائش پرامی خوش نہیں ہوئی تھیں: اقرا عزیز

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستانی اداکارہ اقرا عزیز نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ…

24 mins ago

پی ایس ایل 10 کاآئندہ بر س 8 اپریل سے 20 مئی تک انعقاد ، ونڈو تجویز کر دی گئی

لاہور(قدرت روزنامہ ) پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل ) کے دسویں ایڈیشن کیلئے ونڈو…

40 mins ago

پہلے آڈیشن پر بہت بےعزتی کی گئی، منیب بٹ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے اپنے کیریئر کے شروعات…

41 mins ago

دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ کوچنگ اسٹاف کا اعلان ہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی20…

47 mins ago