پاکستان

زہر کھانے کو پیسے نہیں لیکن چینلز کو خوش کرنے کیلئے کروڑوں کے فضول اشتہارات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ترکی سے متعلق اشتہار اخبارات کے فرنٹ پیج پروزیراعظم شہباز شریف آج ترکی کے 3 روزہ دورہ پر جارہے ہیں جس کے لئے شہباز حکومت نے تمام اخبارات کے فرنٹ پیجز پر اشتہار جاری کردیا ہے۔ اس اشتہار میں کچھ نہیں سوائے عوام کو آگاہ کرنے کے کہ وہ ترکی جارہے ہیں اور ترکی پاکستان کا دوست ہے۔
اس اشتہار میں وزیراعظم شہبازشریف اور ترک وزیراعظم طیب اردگان کی تصاویر بھی آویزاں ہیں جبکہ یہ اشتہار حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔


اس اشتہار کو لیکر سوشل میڈیا پر شہباز شریف پر خوب تنقید ہورہی ہے اور ان کا کہنا تھا کہ کل ایک حکومتی وزیر کہہ رہا تھا کہ ہمارے پاس زہر خریدنے کے پیسے نہیں ہیں اور آج سارے اخبارات کو کروڑوں روپے کے اشتہارات جاری کردئیے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ جو کروڑوں روپیہ اشتہارات میں اڑایا گیا ہے وہ ہمارے ٹیکس کا پیسہ ہے۔ کیا ہم ٹیکس کا پیسہ ایسے فضول اشتہارات اور انکی ذاتی تشہیر کیلئے دیتے ہیں؟


ان کا مزید کہنا تھا کہ کیا یہ میڈیا کو اپنے ساتھ رکھنے اور میڈیا منیجمنٹ کی کوشش ہے؟کیا یہ اشتہارات میڈیا کو عمران خان کے خلاف اور اپنے حق میں استعمال کرنے کیلئے دئیے جارہے ہیں؟


سابق صوبائی وزیر اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ اشتہارات پر قومی خزانہ لٹایا جا رہا ہے ایک آدھ اشتہار کم کر کے زہر ہی خرید لیں


تحریک انصاف آفیشل کا کہنا تھا کہ حضور یہ ہیں وہ زرائع مہنگائی بہت ذیادہ بھی ہو لیکن میڈیا پر کم نظر آتی ہے۔


احتشام کا کہنا تھا کہ میرے ہاتھ کیوں باندھے جارہے ہیں۔ میں تو میڈیا کو کنٹرول کررہی ہوں


تجزیہ کار امتیاز گل کا کہنا تھا کہ غریب کا پیسہ میڈیا ہاؤسز کو خوش کرنے کیلئے اڑایا جارہا ہے جو بہت ہی غلط ہے۔


سوشل میڈیا صارفین نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ عمران خان بھی بیرون ملک دوروں پر جاتا تھا کیا عمران خان بھی اسی طرح ہر دورہ سے پہلے اشتہارات جاری کیا کرتا تھا کہ میں فلاں ملک جارہا ہوں؟

متعلقہ خبریں