‘پسوڑی’ فیم شے گِل کا تعلق کس مذہب سے ہے؟ گلوکارہ نے تفصیلات بتا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے پانچویں گانے ’پسوڑی‘ سے شہرت حاصل کرنے والی گلوکارہ شے گِل نے اپنے مذہب سے متعلق سب کو بتا کر وضاحت کر دی ہے۔
بھارتی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کی موت پر شے گِل نے افسوس کا اظہار کیا اور ساتھ ہی ان کے لیے دعائیہ (rest in peace) کلمات لکھے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے گلوکارہ پر سخت تنقید کی۔
گلوکارہ کو اس پوسٹ کے بعد کہا گیا کہ آپ نے یہ غلط لکھا ہے، غیر مسلم کے لیے ایسی دعا نہیں کی جاتی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapageofficial)


شے گِل نے انسٹاگرام پر کچھ صارفین کے پیغامات شیئر کیے اور انکشاف کیا کہ وہ مسلمان نہیں بلکہ عیسائی ہیں۔

پسوڑی سنگر نے لکھا کہ ‘مجھے اس قسم کے کئی پیغامات مل رہے ہیں، میں آپ سب کو مطلع کرنا چاہتی تھی کہ میں مسلمان نہیں ہوں، میں عیسائی ہوں اور عیسائی خاندان سے تعلق رکھتی ہوں، اسی لیے میں کسی بھی مذہب کے لوگوں کے لیے ان کے مرنے کے بعد دعا کرسکتی ہوں’۔

گلوکارہ نے مزید کہا کہ ‘میں اس حوالے سے ایسے نہیں بتانا چاہتی تھی لیکن میں لوگوں کے پیغامات سے تنگ آگئی ہوں’۔

شے گل کون ہیں؟
شے گل کا تعلق پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے ہے اور ان کی عمر 23 برس ہے جب کہ انہوں نے ہاسٹل میں دوستوں کے ہمراہ رہنے کے دوران مذاق میں گلوکاری کا آغاز کیا تھا۔

انہوں نے اپنا حقیقی نام ابھی تک نہیں بتایا اور اس حوالے سے کہنا ہےکہ جیسے ہی انہوں نے گلوکاری کا آغاز کیا تو دوستوں نے انہیں شے گِل کہنا شروع کیا اور انہوں نے یہی نام استعمال کیا۔

ایک انٹرویو کے دوران پسوڑی سنگر نے بتایاکہ ان کی خواہش ہے کہ وہ ’آسکر‘ ایوارڈ یافتہ موسیقار اللہ رکھا رحمٰن (اے آر رحمٰن) سمیت پاکستانی میوزیکل بینڈ ’ینگ اسٹنرز‘ کے ساتھ بھی کام کریں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Spotify Pakistan (@spotifypakistan)


ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ رواں برس وہ شاعری لکھنے سمیت کلاسیکل میوزک کو سمجھنے کا ارادہ رکھتی ہیں اور انہیں یقین ہے کہ وہ ایسا کر لیں گی۔
شے گِل نے رواں سال 7 فروری کو اپنا کوک اسٹوڈیو کا پہلا گانا ’پسوڑی‘ ریلیز ہونے پر بتایا تھا کہ انہوں نے مذاق مذاق میں دوستوں کے ہمراہ ہاسٹل میں گلوکاری کا آغاز کیا تھا مگر اب وہ پروفیشنل گلوکارہ بن چکی ہیں۔