وزیراعظم کا دورہ ترکی، پی ٹی آئی رہنما نے “شوبازی” قرار دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے شہباز شریف کے دورہ ترکی سے متعلق جاری اشتہاروں پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے . تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فرخ حبیب نے لکھا کہ اشتہارات ایسے جیسے شہبازشریف دورہ مریخ پر کچھ ایجاد کرنے جارہا ہے؟،

یہ ایک طرف کہتے ہیں کہ زہر کھانے کو پیسے نہیں ہیں ان کے پاس، دوسری طرف شہباز شریف کی تصویر لگا کر شوبازیوں پرخزانہ خالی ہورہاہے .

فرخ حبیب نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پھر قرض لےکر بوجھ عوام پرڈالا جائے گا،ساتھ ہی انہوں نے "امپورٹڈ حکومت نامنظور” کا کیپشن بھی دیا .


واضح رہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف آج سے دو جون تک ترکی کا سرکاری دورہ کریں گے، یہ وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ترکی کا پہلا دورہ ہو گا .
وزیر اعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کریں گے، دونوں رہنماپاکستان ترکی دوطرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں

. .

متعلقہ خبریں