2005 میں فلم ’ پیارے موہن ‘ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ ایشا دیول نے غصے میں آ کر اداکارہ امریتا کو تھپڑ کیوں مارا تھا ؟ وجہ سامنے آ گئی

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی فلم انڈسٹری میں ایسے کئی واقعات پیش آ چکے ہیں جن کے باعث اداکار ایک دوسرے کو کئی کئی سالوں تک بلانا تو دور کی بات دیکھنا تک پسند نہیں کرتے اور ایسا ہی ایک واقعہ اداکارہ ایشا دیول اور امریتا راﺅ کے درمیان بھی پیش آیا جس میں اداکارہ ایشا نے امریتا کو زور دار تھپڑ بھی جڑ دیا تھا ۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ 2005 کا ہے ، اس وقت دونوں اداکارائیں فلم ” پیارے موہن “ میں کام کر رہی تھیں ،اس فلم میں ان کے ساتھ اداکار ویویک اوبرائے اور فردین خان بھی تھے ، بہر حال فلم کی شوٹنگ کے دوران امریتا راﺅ اور ایشا دیول کے درمیان فلم سیٹ پر لڑائی ہوگئی اور معاملہ تیزی سے کشیدگی کی طرف بڑھتا چلا گیا ، موقع پر ایشا دیول اتنے زیادہ غصے میں آ گئیں کہ انہوں نے اداکارہ امریتا راﺅ کو تھپڑ مار دیا ۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق جب ایشا دیول سے اس واقعہ کے بارے میں پوچھاگیا تو انہوں نے کہا کہ مجھے اس پر کوئی افسوس نہیں کیونکہ امریتا راﺅ اس تھپڑ کی حقدار تھیں ۔ ایشا کا کہناتھا کہ ایک دن شوٹنگ ختم ہونے کے بعد امریتا نے فلم کے ڈائریکٹر اندرا کمار اور میرے کیمرہ مین کے سامنے مجھ سے بدتمیزی کی انہوں نے حد پار کر دی ، میں نے اپنی عزت اور وقار کو بچانے کیلئے یہ قدم اٹھایا ،میں نے امریتا کو تھپڑ دے مارا ، مجھے اس کا کوئی افسوس نہیں ہے کیونکہ اس وقت انہوں نے جو رویہ اختیار کیا وہ اس تھپڑ کی حقدار تھیں، میں اپنے وقار کیلئے کھڑی ہوئی ۔ ایشا نے یہ بھی بتایا کہ بعد میں نے امریتا راﺅ سے اس پر معافی بھی مانگی تھی اور انہوں نے مجھے معاف کر دیا تھا ۔