سابقہ حکومت میں اپوزیشن کے حلقوں پر توجہ نہیں دی گئی، قدوس بزنجو

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو اور اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی ملک سکندر خان ایڈووکیٹ کے اعزاز میں جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے معاون سیکرٹری مالیات حاجی صالح محمد کی جانب سے ان کی رہائش گاہ ایئر پورٹ روڈ میں استقبالیہ دیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے سیاسی رہنماؤں اور قبائلی عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ شہر کے بنیادی مسائل کا بھرپور ادراک ہے، ان کا حل اولین ترجیح ہے، دن رات ایک کرکے محنت کررہے ہیں تاکہ کم وقت میں زیادہ مسائل حل ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے سنجیدگی اور تیزی سے اقدامات اٹھانے کا عزم کررکھی ہے۔ اس سلسلے میں مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے سابقہ حکومت میں اپوزیشن کے حلقوں پر توجہ نہیں دی گئی جس کے مشکلات بڑھ گئیں۔ اس موقع پر حلقہ 51شیخ ماندہ کے امیر مولانا محمد صادق،جنرل سیکرٹری مولانا الطاف شاہ،صوبائی ڈپٹی سالارحاجی رحمت اللہ کاکڑ،قاری زین الدین اور دیگر موجود تھے۔

Recent Posts

ملک میں گاڑیوں کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آٹو موبائل کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی…

1 hour ago

جے یو آئی کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں ملی

کراچی (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں…

2 hours ago

موبائل سمز بلاک کرنے کیلیے ایف بی آر کے مراسلے کا جائزہ لیکر فیصلہ کرینگے، پی ٹی اے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی طرف…

2 hours ago

گندم کی خریداری، حافظ نعیم کا وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب کے گھیراؤ کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی نے گندم کی خریداری نہ کیے جانے کے خلاف تحریک چلانے…

2 hours ago

ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی، 17.3 فیصد ہوگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں گزشتہ ماہ اپریل کے دوران مہنگائی میں اضافے کی شرح…

2 hours ago

پاکستان کسی غیر ملکی حکومت کو اڈے فراہم نہیں کرے گا، دفتر خارجہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی ملک کے خلاف…

2 hours ago