نواز شریف نے سب کو کیسے لوٹا؟ شگفتہ اعجاز کی ٹک ٹاک ویڈیو کی دھوم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اس وقت لندن میں مقیم ہیں جبکہ ان کی پارٹی پاکستان میں بر سر اقتدار ہے اور ان کے چھوٹے بھائی، پارٹی کے صدر شہباز شریف وزیراعظم ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئیر با صلاحیت اداکارہ شگفتہ اعجاز جوکہ کسی تعریف کی محتاج نہیں ، انہوں نے مو جودہ ملکی صورتحال اور عوام کی اکثریت کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک ٹک ٹاک ویڈیو بنائی ہے،جو آتے ہی چھا گئی۔

اس ٹک ٹاک کلپ میں با آسانی دیکھا جا سکتا ہے کہ شگفتہ اعجاز سابق وزیراعظم نوازشریف کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پنجابی زبان میں کہہ رہی ہیں کہ نواز شریف نے کبھی امیر اورغریب میں فرق نہیں رکھا، سبھی کو لوٹا ہے۔

کسی ڈرامے کے سیٹ پربنائی جانے والی اس ٹک ٹاک ویڈیومیں شگفتہ اعجاز کا ساتھ دیگراداکاروں نے بھی دیا ہے۔ دوسری جانب نوشین شاہ نےبھی ٹوئٹر پرموجودہ سیا سی صورتحال پر اپنا ذاتی تجزیہ بیان کر تے ہوئے مریم نواز پر تنقید کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ مریم نواز ہونے کا بھی الگ ہی مزہ ہے، صبح اُٹھو ، اپنے شوہرکو نظراندازکرو، اپنے والد کے غلاموں کے پروٹوکول میں باہرجاؤ، بےمعنی باتیں کرو، چیخ کربینظیربننے کی کوشش کرو اورپھرسوجاؤ۔

Recent Posts

تجارتی خسارے میں 17 فیصد کمی، برآمدات میں 9.10 فیصد بڑھیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے تجارتی خسارے میں مسلسل دوسرے ماہ کے دوران ریکارڈ کیا گیا…

1 min ago

پاکستان کا پہلا قمری خلائی مشن آج چین سے لانچ ہوگا

اسلام آباد / کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل…

15 mins ago

کوہلی کو پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین گائیکواڈ کے دشمن بن گئے

ممبئی(قدرت روزنامہ)ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ…

19 mins ago

ویسٹ انڈین آل راؤنڈر آندرے رسل کا بالی ووڈ میں ڈیبیو

کولکتہ(قدرت روزنامہ)ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر آندرے رسل نے بالی ووڈ میں بطورِ…

29 mins ago

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو بطور سیاسی جماعت ختم کرنے کا عندیہ دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے پاکستان تحریک…

38 mins ago

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اشارہ دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے مہنگائی میں کمی کو عوام کے لئے اچھی خبر قرار…

1 hour ago