نامزد صوبائی وزیر کے بھائی کا قتل ،وزیراعلی نے تحقیقاتی کمیشن قائم کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان سردار بزدار نے ڈیفنس کےعلاقہ میں نامزد صوبائی وزیراسد کھوکھر کے بھاٹی کے قتل کے مقدمہ کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دے دیا ہے . تحقیقاتی کمیشن ڈی آئ جی رینک کے افسر کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا ہے .

تحقیقاتی کمیشن واقعے میں سیکیورٹی کے حوالے سے غفلت برتنے والے افسران کا تعین کر کے وزیر اعلیٰ کو رپورٹ پیش کرے گا . لاہور پولیس کے ایس ایس پی آپریشنز سمیت پانچ افسران نے کمیشن کے سامنے بیانات ریکارڈ کروا دئیے ہیں . واضح رہے کہ اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کو چند روز قبل شادی کی تقریب میں وزیراعل کی موجودگی میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا . مرکزی ملزم کو پولیس نے موقع سے ہی گرفتار کرلیا تھا . . .

متعلقہ خبریں