کورونا میں مبتلا مریم نواز کی صحت بارے اہم خبر آگئی
لاہور(قدرت روزنامہ) کورونا میں مبتلا مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی طبیعت میں بہتری آنا شروع ہوگئی۔نجی ٹی وی نیو نیوز نے خاندانی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز کی صحت اب پہلے سے بہت بہتر ہے۔ وہ ایک دو روز میں کورونا پی سی آر ٹیسٹ کرائیں گی۔
خیال رہے کہ مریم نواز کا 28 جولائی کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد سے ہی وہ آئسولیشن میں ہیں۔