ہم نے فوج پر مثبت تنقید کی تھی، مریم نواز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم نے فوج پر مثبت تنقید کی تھی . مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی ساری سیاست تخریب کاری ہے، عمران خان رانا ثناءاللہ سے ڈر کر بھاگ گئے .


انہوں نے کہا کہ آپ نے آئین توڑا اس وجہ سےعدالتیں رات کوکھلیں، عمران خان عدلیہ کوسیاست میں گھسیٹ رہے ہیں، عدلیہ کو سیاست میں گھسیٹ رہے ہیں کہ لانگ مارچ میں میری مدد کرو .
مریم نواز نے کہا ہے کہ ابھی توعمران خان ہاتھ ہی نہیں لگے، انکو کسی نے کچھ کہا ہی نہیں، بھٹو نے ایٹمی پروگرام کا خواب دیکھا تب عمران باہر عیاشی کر رہے تھے، نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کیے تب بھی عمران خان باہرعیاشی کررہے تھے . مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا ہے کہ پاکستان کوایٹمی ملک بنانے کے لیے نواز شریف نے قربانیاں دیں، پاکستان کواپنی نالائقی کی وجہ سے پوری دنیا سے لڑا دینا صحیح فیصلہ ہے؟
انہوں نے کہا کہ ہم نے بھی فوج پر تنقید کی لیکن ہم نے مثبت تنقید کی تھی، سپہ سالار جب آپ کے ساتھ کھڑے تھے تو وہ عظیم تھے، جب سپہ سالار الگ ہوئے تو وہ میر صادق اور میر جعفر ہوگئے .
مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے آئین توڑا تھا اس کی جزا میں ہار ڈالنا نہیں بنتا، پاک فوج پاکستان کی سرحدوں کی رکھوالی ہے، عمران خان اب ضمانتی لیڈرہیں، رانا ثناء کے خوف سے پشاورمیں بنکرمیں چھپ کربیٹھے ہیں . مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا ہے کہ عمران خان کو کیا حق ہے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں پربات کرے؟ عمران خان کے پی کے وسائل پرقبضہ کرکے بیٹھا ہے، آپ کویہ بھی پتا ہے پاکستان کتنی قربانیوں کے بعد آزاد ہوا؟
انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے 2 بارجلاوطنی برداشت کی، اقامے پرنکالا گیا، پاکستان میں سیاستدانوں نے کیا کچھ نہیں سہا، نوازشریف3بار اقتدار سے نکالے گئے، نوازشریف نے ہرظلم کے بعد بھی پاکستان زندہ باد کی آواز دی . مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کیلئے دی گئی قربانیوں کی توہین کی، عمران خان کی سیاست کے300ٹکڑے ہوں گے، عمران خان ناکامی کا ملبہ ریاست پرڈالنے کوتیار ہیں .
مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا ہے کہ تین ٹکڑوں والانظریہ کسی نے آپ کو دیا ہے؟ کیا یہ نظریہ گولڈ اسمتھ نے دیا یا اسرائیل نے؟ حکومت سے اپیل ہے دماغی، نفسیاتی امراض کے ماہرین کا بورڈ بنائے، بورڈ عمران خان کا ذہنی اورنفسیاتی معائنہ کرے . انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ تو عمران خان کا تھا ہی نہیں، وہ تو انہوں نے چھینا تھا، اقتدارکی خاطرکبھی کسی شخص کواتنا بےچین نہیں دیکھا، فتنہ خان کے کل کے بیان پرپوری قوم افسردہ ہے، عمران خان کا بیان قابل مذمت ہے .

. .

متعلقہ خبریں