کبریٰ خان کا برائیڈل لک سوشل میڈیا کی زینت بن گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی نامور اداکارہ کبریٰ خان کا برائیڈل لک سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔کبریٰ خان نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر چند تصاویر پوسٹ کی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

شئیر کی گئی تصاویر میں اداکارہ کو خوبصورت عروسی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ اور بھی حسین لگ رہی ہیں۔
کبریٰ خان کے مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی خوبصورتی کی تعریفیں کی جارہی ہیں۔اس سےقبل اداکارہ نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی تھی جسے مداحوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

تصویر وائرل ہوتے ہی اداکارہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں آگئی تھیں۔گزشتہ دنوں کبریٰ خان نے بتایا تھا کہ لوگوں نے انہیں وزن بڑھ جانے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ایک انٹرویو میں اداکارہ کبریٰ خان نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں لوگوں کی تنقید اور برے تاثرات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
اداکارہ نے بتایا تھا کہ گزشتہ سال کے آغاز میں میرا وزن کافی بڑھ گیا تھا جس کی وجہ سے لوگوں نے مجھ پر بہت تنقید کی اور میرا مذاق بھی اڑایا تھا لیکن کوئی نہیں جانتا ہے کہ میرے ساتھ کیا ہوا ہے۔اداکارہ نے اپنے انٹرویو میں بتایا تھا کہ جب وہ لندن اپنے گھر گئیں تھیں تب انھیں اپنی صحت کے حوالے سے کچھ خدشات تھے اور انہوں نے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا بہتر سمجھا تھا۔
کبریٰ خان نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے مکمل چیک اپ کے بعد کینسر کا خدشہ ظاہر کیا تھا جس کے بعد میں ڈپریشن کا شکار ہوگئی تھی اور میری 2 سرجریز بھی ہوئیں تھیں۔اداکارہ نے بتایا تھا کہ سرجریز کامیاب رہی لیکن اس کے بعد میں ناساز طبعیت کے باعث اپنے بڑھتے وزن پر توجہ نہیں دے سکی تھی لیکن اب اللہ کا شکر ہے کہ میں ٹھیک ہوں اور موٹی بھی نہیں ہوں۔

Recent Posts

گوادر میں کارروائیاں،متعدد ملزمان گرفتار ،چوری شدہ سامان برآمد

گوادر(قدرت روزنامہ)ڈپولیس کی جانب سے مختلف کارروائیوں میں متعدد ملزمان کو گرفتار کیا اور چوری…

1 min ago

لاہور جلسہ: تحریک انصاف کے کارکنان کی آمد کا سلسلہ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کو ایس او پیز کے ساتھ آج…

14 mins ago

’خان نے کہہ دیا جلسہ ہوگا تو بس ہوگا‘، پی ٹی آئی لاہور کارکنان پرعزم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان لاہور میں ہفتہ کو ہونے والے جلسے…

27 mins ago

لاہور جلسہ: خیبرپختونخوا سے قافلے علی امین گنڈاپور کی قیادت میں ایم ون موٹر وے سے روانہ ہوں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے لاہور جلسہ میں شرکت کے لیے پی ٹی…

39 mins ago

پی ٹی آئی جلسہ: کنٹینرز سے نمٹنے کے لیے کرینز کا لشکر لاہور گامزن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں ہفتے کو ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی…

49 mins ago

’جہاں روکاوہیں جلسہ‘، پی ٹی آئی کی حکمت عملی سامنے آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کل لاہور جلسے کے حوالے…

58 mins ago