کبریٰ خان کا برائیڈل لک سوشل میڈیا کی زینت بن گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی نامور اداکارہ کبریٰ خان کا برائیڈل لک سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے . کبریٰ خان نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر چند تصاویر پوسٹ کی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Kübra Khan (@thekubism)


شئیر کی گئی تصاویر میں اداکارہ کو خوبصورت عروسی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ اور بھی حسین لگ رہی ہیں .
کبریٰ خان کے مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی خوبصورتی کی تعریفیں کی جارہی ہیں . اس سےقبل اداکارہ نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی تھی جسے مداحوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Kübra Khan (@thekubism)


تصویر وائرل ہوتے ہی اداکارہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں آگئی تھیں . گزشتہ دنوں کبریٰ خان نے بتایا تھا کہ لوگوں نے انہیں وزن بڑھ جانے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا تھا . ایک انٹرویو میں اداکارہ کبریٰ خان نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں لوگوں کی تنقید اور برے تاثرات کا سامنا کرنا پڑا تھا .
اداکارہ نے بتایا تھا کہ گزشتہ سال کے آغاز میں میرا وزن کافی بڑھ گیا تھا جس کی وجہ سے لوگوں نے مجھ پر بہت تنقید کی اور میرا مذاق بھی اڑایا تھا لیکن کوئی نہیں جانتا ہے کہ میرے ساتھ کیا ہوا ہے . اداکارہ نے اپنے انٹرویو میں بتایا تھا کہ جب وہ لندن اپنے گھر گئیں تھیں تب انھیں اپنی صحت کے حوالے سے کچھ خدشات تھے اور انہوں نے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا بہتر سمجھا تھا .
کبریٰ خان نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے مکمل چیک اپ کے بعد کینسر کا خدشہ ظاہر کیا تھا جس کے بعد میں ڈپریشن کا شکار ہوگئی تھی اور میری 2 سرجریز بھی ہوئیں تھیں . اداکارہ نے بتایا تھا کہ سرجریز کامیاب رہی لیکن اس کے بعد میں ناساز طبعیت کے باعث اپنے بڑھتے وزن پر توجہ نہیں دے سکی تھی لیکن اب اللہ کا شکر ہے کہ میں ٹھیک ہوں اور موٹی بھی نہیں ہوں .

. .
Ad
متعلقہ خبریں