اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی . اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے اپنی چند تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہیں .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Madhuri Dixit (@madhuridixitnene)


انسٹاگرام پر ادکارہ کی جانب سے پوست کی جانے والی تصاویر میں انہیں نیلی ساڑھی میں دیکھا جا سکتا ہے .
اداکارہ مادھوری کی تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے .
اس سے قبل پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ سونیا حسین کو اداکارہ مادھوری ڈکشٹ قرار دیا گیا تھا .
اداکارہ سونیا حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی دلکش تصویریں شیئر کی تھیں .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Sonya Hussyn Bukharee (@sonyahussyn)


اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُنہوں نے نیلے اور گلابی رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے .
سونیا حسین نے خوبصورت لباس کے ساتھ حسین جیولری کا انتخاب کیا جس سے اُن کی خوبصورتی میں مزید چار چاند لگ رہے ہیں . اداکارہ کی تصویروں پر تبصرے کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے اُنہیں بالی ووڈ کی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ قرار دیا .


سلمیٰ نامی صارف نے لکھا کہ آپ تو مادھوری لگ رہی ہیں . نسیم بیگ نامی صارف نے لکھا کہ دوسری تصویر میں آپ کی مُسکراہٹ مادھوری کے جوانی کے دنوں کی یاد دلا رہی ہے .
کرن خان نامی صارف نے لکھا کہ آخری تصویر میں آپ مادھوری ڈکشٹ جیسی لگ رہی ہیں . ‘
ایک اور صارف نے لکھا کہ آپ مادھوی سے بہت مِل رہی ہیں . جبکہ عائشہ نامی صارف نے کہا کہ سونیا حسین مادھوری سے زیادہ پریانکا چوپڑا لگ رہی ہیں .

سونیا حسین کی تصویروں پر سوشل میڈیا صارفین کے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے .

. .

متعلقہ خبریں